حکومت عوامی فلاح و بہود کے لئے کوشاں ہے،شہباز شریف

ملکی ترقی کے لئے اقدامات کر رہے ہیں پنجاب میں سڑکوں کا جال بچھانے کے لئے کروڑوں روپے کے منصوبے شروع کئے روا ں سال صوبے میں سڑکوں کی تعمیر اور کشادگی کے لئے 15 ارب مختص کئے ہیں ،تقریب سے خطاب

اتوار 5 اپریل 2015 15:09

لاہور (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار5اپریل ۔2015ء) وزیر اعلی پنجاب میاں محمد شہباز شریف نے کہا ہے کہ پاکستا ان کو دنیا میں ممتاز مقام دلوانے کے لئے کوشاں ہیں ملکی ترقی کے لئے اقدامات کر رہے ہیں پنجاب میں سڑکوں کے جال بچھانے کے لئے کروڑوں روپے کے منصوبے شروع کئے ہیں اس سال صوبے میں سڑکوں کی تعمیر اور کشادگی کے لئے 15 ارب مختص کئے ہیں ان خیالات کا اظہار انہوں نے اتوار کے روز دیہی روڈ پروگرام کے تحت روڈ کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔

انہوں نے کہا ہے کہ جون تک صوبے میں 2 ہزار سڑکوں کی کشادگی اور تعمیر کی جائے گی ۔ سڑکوں کی ٹوٹ پھوٹ سے نہ صرف سفری سہولیات میں مشکلات ہیں بلکہ دیہی معیشت کی راہ میں بھی رکاوٹ ہیں سڑکوں کی تعمیر اور کشادگی کا منصوبہ دیہی معیشت کے لئے انتہائی اہمیت کا حامل ہے سڑکوں کی تعمیر سے کسانوں کو اپنی اجناس منڈیوں تک پہنچانے میں آسانی ہو گی ۔

(جاری ہے)

وزیر اعلی پنجاب کا کہنا تھا کہ حکومت عوامی فلاح و بہود کے لئے کوشاں ہے سڑکوں کے منصوبوں سمیت عوامی فلاح کے لئے کئی منصوبے شروع کئے ہیں دیہی روڈ پروگرام کا مقصد دیہی علاقوں کی معیشت کو مضبوط بنانا ہے ۔ انہوں نے کہا ہے کہ ایمانداری اور محنت کو شعار بنا کر ملک کی ترقی پر راہ پر گامزن کیا جا سکتا ہے ۔ بدعنوانی اور سفارش ملکی ترقی کی راہ میں رکاوٹ ہیں انہوں نے محکمہ ، انجینئرز اور ٹھیکیداروں کو تنبیہہ کیا ہے کہ غفلت اور بدعنوانی میں ملوث افراد کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی ایک روپے کی بھی کرپشن برداشت نہیں کروں گا ۔

شفافیت کے بغیر منصوبے کا مقصد پورا نہیں ہوگا ۔ وزیر اعلی شہباز شریف کا کہنا تھا کہ بہترین کارکردگی پیش کرنے والے انجینئرز اور ٹھیکیداروں کو انعام سے بھی نوازا جائے گا لیکن اس کے ساتھ ہی خراب کارکردگی والے اداروں اور افراد کے خلاف کارروائی کی جائے گی ۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں