کنٹونمنٹ بورڈز میں بلدیاتی انتخابات کیلئے کاغذات نامزدگی منظور یا مسترد ہونے کے خلاف اپیلیں کل سے دائر ہو سکیں گی

اتوار 5 اپریل 2015 15:34

لاہور( اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار5اپریل ۔2015ء) کنٹونمنٹ بورڈز میں بلدیاتی انتخابات کیلئے کاغذات نامزدگی منظور یا مسترد ہونے کے خلاف اپیلیں کل (پیر) سے دائر ہو سکیں گی ۔

(جاری ہے)

لاہور کنٹونمنٹ بورڈز میں انتخابات کے لئے کل 260 کاغذات جمع ہوئے جن میں سے 239 منظور اور 21 مسترد ہوئے ۔آج 6 اپریل سے کاغذات کے منظور یا مسترد ہونے کے خلا ف اپیلیں جمع ہوں گی ۔اپیلیں 9 اپریل تک نمٹائی جائیں گی جبکہ کاغذات نامزدگی دس اپریل کو واپس لئے جا سکیں گے۔ امیدواروں کی حتمی فہرست اور انتخابی نشان 11اپریل کو الاٹ کئے جائیں گے جبکہ پولنگ 25 اپریل کو ہوگی۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں