”عمر اکمل اوراحمد شہزاد کو ایک سال تک قومی ٹیم میں شامل نہ کیا جائے“

وقار یو نس اور مصباح الحق کی کر کٹ بورڈ کو جمع کر ائی گئی رپورٹ میں انکشاف

اتوار 5 اپریل 2015 16:17

لاہور ( اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار5اپریل ۔2015ء ) قومی ٹیم کے ہیڈ کوچ وقار یونس نے پی سی بی کو ورلڈ کپ سے متعلق جو رپورٹ پیش کی اس میں عمر اکمل اوراحمد شہزاد کے رویے کو تنقید کا نشانہ بنایا گیا ہے اور مذکورہ رپورٹ کی روشنی میں سلیکشن کمیٹی نے عمر اکمل کو دورہ بنگلہ دیش میں تینوں فارمیٹ سے باہر کیا ہے جبکہ احمد شہزاد کو صرف ایک فارمیٹ کی ٹیم میں شامل کیا گیا ہے ۔

(جاری ہے)

میڈیا رپورٹس میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ کوچ اور کپتان مصباح الحق نے بورڈ کو مشورہ دیا ہے کہ ان دونوں کھلاڑیوں کو ایک سال تک منتخب نہ کیا جائے اور جب تک یہ کھلاڑی اپنے رویے میں بہتری نہیں لاتے انہیں باہر ہی رکھا جائے ۔ یہ بات کسی سے ڈھکی چھپی نہیں کہ ان دونوں کھلاڑیوں کے بد مزاجی پر انگلیاں اٹھی ہوں ، اکیڈمی کے علاوہ کوچنگ سٹاف سے نو جھونک اور کھلاڑیوں سے بدتمیزی کی خبری عام ہیں ۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں