ایس این جی پی ایل نے سی این جی سیکٹر کو گیس کی فراہمی کیلئے وزارت پیٹرولیم و قدرتی وسائل سے رائے مانگ لی

اتوار 5 اپریل 2015 16:34

لاہور(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار5اپریل ۔2015ء) سوئی نادرن گیس پائپ لائنز نے سی این جی سیکٹر کو گیس کی فراہمی کیلئے وزارت پیٹرولیم و قدرتی وسائل سے رائے مانگ لی ۔

(جاری ہے)

ایسوسی ایشن کے ذرائع کے مطابق وعدے کے باوجود سی این جی سیکٹرکو گیس کی فراہمی شروع نہ ہونے پر اس سیکٹر کے احتجاج کے بعد ایس این جی پی ایل نے وزارت پیٹرولیم و قدرتی وسائل سے درخواست کے ذریعے رائے طلب کی ہے کہ کس سیکٹر کے کوٹے میں کمی لا کر سی این جی سیکٹرکو گیس کی فراہمی شروع کی جائے ۔ سی این جی ایسوسی ایشن کا کہنا ہے کہ موسم کی صورتحال تبدیل ہونے کے بعد گیس کی طلب میں کمی واقع ہوئی ہے لیکن اسکے باوجود ہمیں گیس فراہم نہ کرنا نا انصافی ہے۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں