مذہبی کشیدگی کے لیے جو بیج بوئے گئے ہیں انہیں جڑ سے اکھاڑنا ہوگا‘ دہشت گردی سے گرجا گھر ،مساجد ،امام بارگاہیں اور ہمارے بچے کچھ بھی محفوظ نہیں،ہمیں زندہ قوم ہونے کا ثبوت دینا ہے اور مل کر دہشت گردی کا خاتمہ کرنا ہے‘وزیراعظم کی قیادت میں قوم کو روشن پاکستان اور بچوں کو روشن مستقبل دینے کے لیے پرعزم ہیں‘ یوحنا آباد سانحہ کے ذریعے مذہبی منافرت پھیلانے کی کوشش کی گئی جو ناکام بنا دی گئی ہے

وفاقی وزیر پورٹس و شپنگ سینٹرکامران مائیکل کی کرائسٹ چرچ میں ایسٹر کی تقریبات میں شرکت کے بعد پریس کانفرنس

اتوار 5 اپریل 2015 16:36

لاہور(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار5اپریل ۔2015ء) وفاقی وزیر پورٹس و شپنگ سینٹرکامران مائیکل نے کہا ہے کہ مذہبی کشیدگی کے لیے جو بیج بوئے گئے ہیں انہیں جڑ سے اکھاڑنا ہوگا‘ دہشت گردی سے گرجا گھر ،مساجد ،امام بارگاہیں اور ہمارے بچے کچھ بھی محفوظ نہیں۔ہمیں زندہ قوم ہونے کا ثبوت دینا ہے اور مل کر دہشت گردی کا خاتمہ کرنا ہے‘وزیراعظم کی قیادت میں قوم کو روشن پاکستان اور بچوں کو روشن مستقبل دینے کے لیے پرعزم ہیں‘ یوحنا آباد سانحہ کے ذریعے مذہبی منافرت پھیلانے کی کوشش کی گئی جو ناکام بنا دی گئی ہے۔

وہ یوحنا آباد میں کرائسٹ چرچ میں ایسٹر کی تقریبات میں شرکت کے بعد پریس کانفرنس سے خطاب کررہے تھے انہوں نے کہا کہ اس خطے سے ہمیشہ محبت ،امن، بھائی چارے اور رواداری کی خوشبو آئی ہے اور تمام مذاہب کے اکابرین نے قومی یکجہتی کے لیے اپنا کردار ادا کیا ہے ۔

(جاری ہے)

ملک میں بین الامذاہب ہم آہنگی کے لیے کی جانے والی کوشیش رنگ لا رہی ہیں پوری قوم بلا تفریق دہشت گردی کے خاتمے کے لیے حکومت اور افواج پاکستان کے ساتھ ہے۔

انہوں نے مسیحی برادرای کو ایسٹر کی مبارک باد دی اور کہا کے یوحنا آباد کہ کییتھولک اور کرائسٹ چرچ میں مسیحی برادری کے ایسٹر تہوار میں شرکت کر کے مذہبی وسیاسی اکابرین اور علما ء اکرام نے جس یکجہتی اور محبت کا ثبوت دیا ہے اس سے دنیا کو یہ پیغام جائے گا کہ پاکستان میں کوئی مذہبی منافرت نہیں ہے ہم سب ایک ہیں اور پاکستان ہم سب کا ملک ہے ۔

سینٹر کامران مائیکل نے کہا کہ ہمیں دہشت گردی کی جنگ کے شہیدوں کے خون کی لاج رکھنی ہے اور دہشت گردوں کو یہ پیغام دینا ہے کہ اقلیت میں ہم نہیں ہیں اقلیت میں وہ ہیں اور پوری قوم ان کے مذموم عزائم کو ناکام بنانے کے لیے ایک ہے انہوں نے کہا کہ یوحنا آبا د واقعہ کے ذمہ داروں کو کیفے کردار تک ضرور پہنچایا جائے گا اور جن لوگوں نے قانون ہاتھ میں لینے اور کشیدگی پیدا کرنے کی کوشش کی ہے ان کے خلاف قانون کے مطابق کاروائی ہو گی ایک سوال کے جواب میں وفاقی وزیر نے کہا کہ یوجنا آبا د کے میٹروبس سٹیشن کی ابھی مرمت ہو رہی ہے ۔

تکمیل کے بعد اسے عوام کے لیے کھول دیا جائے گا ۔پریس کانفرنس سے بادشاہی مسجد کے خطیب مولانا عبدالخبیر آزاد نے بھی خطاب کیا اور یوحنا آباد واقعہ کی پرزور مذمت کی ۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں