سینیٹر سراج الحق کی ایسٹر پر مسیحی برادری کو مبارک باد

اتوار 5 اپریل 2015 16:56

لاہور(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار5اپریل ۔2015ء) امیر جماعت اسلامی سینیٹر سراج الحق ، سیکرٹری جنرل لیاقت بلوچ، نائب امراء اسد اللہ بھٹو اور راشد نسیم نے ایسٹر کے موقع پر پاکستان بھر کی مسیحی برادری کو مبارک باد پیش کی ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ پاکستان کی مسیحی برادری کو پاکستانی برادری کہہ کر مخاطب کیا جانا چاہیے کیونکہ مسیحی برادری پاکستان کی تعمیر، ترقی اور خوشحالی میں ہمیشہ بھرپور کردار ادا کرتی رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ایسٹر مسیحی برادری کا ایک اہم تہوار ہے جس پر جماعت اسلامی پاکستان اور دنیا بھر میں بسنے والی مسیحی برادری کو مبارک باد پیش کرتی ہے۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں