سراج الحق نے تحریک انصاف کی اسمبلیوں کی واپسی کو خوش آئند قراردیا

اتوار 5 اپریل 2015 18:49

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔5 اپریل۔2015ء) امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے تحریک انصاف کی اسمبلیوں کی واپسی کو خوش آئند قرار دیتے ہوئے کہا کہ فیصلہ جمہوری قوتوں کی کامیابی ہے۔

(جاری ہے)

تحریک انصاف کی جانب سے اسمبلیوں میں واپسی کے اعلان کے بعد پانے ردعمل میں سراج الحق نے کہا کہ تحریک انصاف کا اسمبلیوں مین واپسی کا فیصلہ خوش آئند ہے تحریک انصاف کی واپسی کا فیصلہ جمہوری قوتوں کی کامیابی ہے انہوں نے کہا کہ سیاسی جرگے نے طویل جدوجہد کی اور بالآخر ہماری جدوجہد رنگ لے آئی ہے۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں