بنگلہ دیش کرکٹ بورڈ دورہ منسوخ کرنے کے عوض پاکستان کو ہرجانہ دینے کیلئے تیار

اتوار 5 اپریل 2015 20:05

بنگلہ دیش کرکٹ بورڈ دورہ منسوخ کرنے کے عوض پاکستان کو ہرجانہ دینے کیلئے تیار

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔5اپریل۔2015ء) پاکستان کرکٹ بورڈ اور بنگلہ دیش کرکٹ بورڈ کے درمیان مالی معاملات طے پا گئے ہیں۔تفصیلات کے مطابق پاکستان کرکٹ ٹیم نے ورلڈ کپ 2015 ءسے پہلے بنگلہ دیش کا دورہ کرنا تھا لیکن یہ دورہ بنگلہ دیش کرکٹ بورڈ کی جانب سے منسوخ کر دیا گیا تھا۔

(جاری ہے)

اس کے بعد پاکستان کرکٹ بورڈ اور بنگلہ دیش کرکٹ بورڈ کے درمیان مالی معاملات طے پا گئے ہیں اور دورہ منسوخ کرنے کے عوض بنگلہ دیش پاکستان کو 3 لاکھ 25 ہزار ڈالر بطور ہرجانہ ادا کرنے پر رضا مند ہو گیا ہے۔پی سی بی نے بتایا ہے کہ بنگلہ دیش کرکٹ بورڈ کی تجاویز مان لی گئی ہیں اور اب پاکستان کرکٹ ٹیم کا دورہ بنگلہ دیش شیڈول کے مطابق ہو گا۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں