فاسٹ بالر محمد عرفان کو انجری سے چھٹکارے کے لیے 6 سے 8 ہفتے درکار

اتوار 5 اپریل 2015 21:51

فاسٹ بالر محمد عرفان کو انجری سے چھٹکارے کے لیے 6 سے 8 ہفتے درکار

لاہور (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار5اپریل ۔2015ء ) قومی کرکٹ ٹیم کے دراز قد فاسٹ باؤلر محمد عرفان مزید 6سے 8ہفتے تک انٹر نیشنل کرکٹ سے باہر رہیں گے ۔ تفصیلات کےمطابق ورلڈ کپ 2015 کے دوران محمد عرفان کی ریڑھ کی ہڈی کے نچلے حصے میں ہیر لائین فریکچر ہو گیا تھا اور اسی وجہ سے وہ بنگلہ دیش کے خلاف سیریز سے باہر ہو گئے ہیں۔

(جاری ہے)

میڈیا رپورٹس کے مطابق انہیں اس انجری سے چھٹکارا پانے میں چھ سے آٹھ ہفتے لگیں گے۔

محمد عرفان اس سے پہلے 2013 میں بھی کولہے کی انجری کی وجہ سے ٹیم سے باہر ہو چکے ہیں۔ ذرائع کا کہنا ہےکہ 7 فٹ 1انچ قد کے مالک محمد عرفان کو لاحق فٹنس مسائل کے باعث ان کا کرکٹ کیرئیر خدشات سے دو چار ہے اور اب بھی ان کے لیے ٹیسٹ کھیلنا مشکل ہو چکا ہے جبکہ مسلسل ون ڈے میں بھی ایکشن میں دکھائی نہیں دیں گے اس لیے ان کے لیے ٹی 20 کرکٹ سب سےزیادہ مفید ہے۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں