کاروبارِ زندگی تباہی کے دھانے پہنچ چکا ،حکمران عیاشیوں میں مصروف ہیں‘ سعدیہ سہیل رانا

پیر 6 اپریل 2015 12:40

لاہور ( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔06 اپریل۔2015ء) پاکستان تحریک انصاف کی جنرل سیکرٹری شعبہ خواتین و رکن پنجاب اسمبلی سعدیہ سہیل رانانے کہا ہے کہ غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ نے عوام کے معمولات زندگی دھرم بھرم کر کے رکھ دئیے ،کاروبارِ زندگی تباہی کے دھانے پہنچ چکا ہے لیکن حکمران اپنی عیاشیوں میں مصروف ہیں ۔

(جاری ہے)

کارکنوں سے گفتگو کر تے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ شہروں میں12سے16گھنٹے اور دیہی علاقوں اور چھوٹے شہروں میں18گھنٹے تک کی لوڈشیڈنگ نے عوام کی زندگی عملاً اجیرن بنادی ہے۔

مرمت کا بہانہ بناکر6سے8گھنٹے تک بجلی کی بندش کاسلسلہ شروع کردیا گیا ہے۔حکومت لوڈشیڈنگ کے غیر اعلانیہ اور طویل دورانیے کوکنٹرول کرے۔اگر ایسی صورتحال جاری رہی توگھروں کے چولہے ٹھنڈے،بے روزگاری میں اضافہ اور کاروبار ٹھپ ہوجائیں گے۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں