دورہ بنگلہ دیش، قومی ٹیم کا ٹریننگ کیمپ کل قذافی سٹیڈیم میں لگے گا ،کوچنگ سٹاف لاہور پہنچ گیا

پیر 6 اپریل 2015 13:46

دورہ بنگلہ دیش، قومی ٹیم کا ٹریننگ کیمپ کل قذافی سٹیڈیم میں لگے گا ،کوچنگ سٹاف لاہور پہنچ گیا

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔06 اپریل۔2015ء) دورہ بنگلہ دیش کی تیاری کیلئے قومی کرکٹ ٹیم کا 5روزہ ٹریننگ کیمپ کل منگل سے قذافی سٹیڈیم میں لگے گا، تمام منتخب کھلاڑی(آج) رپورٹ کریں گے،کوچنگ سٹاف لاہور پہنچ گیا۔

(جاری ہے)

تفصلات کے مطابق ورلڈ کپ میں ناکامی کے بعد قومی ٹیم کا پہلا دورہ بنگلہ دیش ہے، جہاں ایک سے دو ٹیکسٹ، تین ایک روزہ اور ایک ٹی ٹوئنٹی سیریز کھیلنی ہے۔

تینوں فارمیٹ کیلئے منتخب ہونے والے کھلاڑی کل لگنے والے ٹریننگ کیمپ میں رپورٹ کریں گے۔ کوچنگ سٹاف بھی چھٹیاں گزارنے کے بعد کیمپ کو جوائن کرے گا۔ کیمپ میں بیٹنگ اور باؤلنگ کے ساتھ فیلڈنگ اور فزیکل فٹنس پر بھرپور توجہ دی جائے گی۔ ہیڈ کوچ وقار یونس کی زیر نگرانی کیمپ 11اپریل تک جاری رہے گا۔جبکہ پاکستانی ٹیم 13اپریل کو ڈھاکہ روانہ ہو گی ۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں