صدارتی آرڈیننس کی روشنی میں دھاندلی کا جائزہ لینے کے حوالے سے جوڈیشل کمیشن کےقیام کے خلاف سپریم کورٹ لاہور رجسٹری میں آئینی پٹیشن دائر کر دی گئی

Umer Jamshaid عمر جمشید پیر 6 اپریل 2015 14:53

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔06 اپریل۔2015ء) یہ درخواست وطن پارٹی کے بئیرسٹر ظفراللہ کی جانب سے دائر کی گئی ہے۔دھاندلی کے معاملے کی تحقیقات کے لئے جوڈیشل کمیشن کا قیام آئین کے آرٹیکل دو سو پچیس کی سنگین خلاف ورزی ہے۔

(جاری ہے)

جوڈیشل کمیشن کے قیام کے حوالے سےجاری کیا گیا صدارتی آرڈیننس ملک میں متوازی عدالتی نظام قائم کرنے کے مترادف ہے جس کی آئین پاکستان میں کوئی گنجائش موجود نہیں ہے۔

جوڈیشل کمیشن کی جانب سے فوج اور حساس اداروں کو بھی بلایا جا سکتا ہے۔فوج کو ہر مسئلے میں نہ الجھایا جائے ایسا کرنے سے اسکی پیشہ وارانہ صلاحیت متاثر ہو گی۔آئین کے تحت دھاندلی کے خلاف صرف الیکشن ٹربیونل اور سپریم کورٹ سے ہی رجوع کیا جا سکتا ہے مگر جوڈیشل کمیشن کے قیام کے بعد متعلقہ فورمز کو بے وقعت کر دیا گیا ہے لہذا عدالت جوڈیشل کمیشن کے قیام کو کالعدم قرار دے

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں