سپریم کورٹ نے موبائل کمپنیوں کی انعامی سکیموں کو غیر قانونی قرار دیتے ہوئے تفصیلی فیصلہ جاری کر دیا،،عدالت نے پی ٹی اے کوموبائل کمپنیوں کے خلاف سخت کاروائی کے احکامات جاری کر دیئے۔

Umer Jamshaid عمر جمشید پیر 6 اپریل 2015 14:53

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔06 اپریل۔2015ء) موبائل کمپنیوں کی جانب سے انعامی پیکجز متعارف کرانا جرم ہے،،تعزیرات پاکستان کی دفع دوسوچورانوے کے تحت انعامی پیکچ غیر قانونی ہیں،، موبائل کمپنیاں عوام کو دھوکہ دے کر بھاری منافع کما رہی ہیں،،فیصلے میں پاکستان ٹیلی کمیونیکشن اتھارٹی کو غیر قانونی انعامی پیکج متعارف کرنے والی موبائل کمپنیوں کے خلاف سخت قانونی کارروائی کے احکامات صادر کئے گئے ہیں،،واضح ر ہےکہ موبائل کمپنیوں نے گذشتہ سال پی ٹی اے کی جانب سے کارروائی کے بعد عدالت عظمی سے رجوع کیا تھا۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں