لاہور ہائیکورٹ نے سانحہ یوحنا آباد ہنگامہ آرائی کے شبہ میں حبس بیجا میں رکھے گئے چودہ افراد کو بازیاب کروا کےعدالت میں پیش کرنے کا حکم دےدیا۔

Umer Jamshaid عمر جمشید پیر 6 اپریل 2015 14:54

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔06 اپریل۔2015ء) لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس عبدالسمیع خان نے کیس کی سماعت کی،،درخواست گزار ایم اے جوزف نے موقف اختیار کیا کہ یوحنا آباد میں دو افراد کو زندہ جلانے اور ہنگامہ آرائی کے الزام میں پولیس نے متعدد افراد کو غیر قانونی حراست میں لےرکھا ہے،،انہوں نے کہا کہ پولیس کی جانب سے قانونی کاروائی کے بغیر کسی بھی فرد کو حبس بیجا میں رکھا جانا بنیادی حقوق اور قوانین کی سنگین خلاف ورزی ہے،،عدالتی حکم پرسرکاری وکیل نے پولیس کی جانب سے رپورٹ داخل کراتےہوئے موقف اختیار کیا کہ گیارہ افراد اپنے گھروں میں موجود ہیں،ایک شخص سہیل جانسن کی بیرون ملک موجودگی کی اطلاعات ہیں،دو افراد یوسف اور ثالم کی کوئی اطلاع نہیں ۔

(جاری ہے)

عدالت نے پولیس کی جانب سے پیش کیا جانےوالا بیان حلفی مسترد کردیا۔عدالت نے آئندہ سماعت چودہ افراد کو ہر صورت بازیاب کرا کے عدالت میں پیش کرنے کی ہدائت کرتے ہوئے کیس کی مزید سماعت آٹھ اپریل تک ملتوی کر دی

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں