لاہور : تحریک انصاف آج شام 7 بجے پنجاب اسمبلی کے اجلاس میں شرکت کرے گی۔

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین پیر 6 اپریل 2015 16:38

لاہور (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار. 6 اپریل 2015 ء) : پی ٹی آئی اور مسلم لیگ ن میں رابطوں کے بعد پی ٹی آئی اراکین نے اسمبلیوں میں واپسی کا اعلان کیا جس کے تحت تحریک انصاف نے اعلان کیا کہ پی ٹی آئی اراکین پنجاب اسمبلی کے منگل کے اجلاس میں شر کت کریں گےتاہم مسلم لیگ ن کے رہنماؤ ں نے پی ٹی آئی سے آج کے اجلاس میں شرکت کی درخواست کی، ان کا کہنا تھا کہ چونکہ تحریک انصاف اسمبلیوں میں واپسی کا فیصلہ کر چکی ہے لہٰذا بہتر یہی ہے کہ آج ہی کے اجلاس میں شریک ہوا جائے. جس کے بعد پی ٹی آئی نے پنجاب اسمبلی کے آج شام 7 بجے ہونے والے اجلا س میں شریک ہونے کا فیصلہ کر لیا.

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں