دبئی سے لاہور آنے والی پرواز حادثہ سے بچ گئی

پائلٹ نے کنٹرول ٹاور کو ”مے ڈے“ کا پیغام دیا ،حکام میں ہلچل مچ گئی آکسیجن میں کمی کے باعث جہاز کو مشکل پیش آئی ،پائلٹ نے غلط پیغام بھیجا ہے ،پی آئی اے حکام

پیر 6 اپریل 2015 17:35

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔06 اپریل۔2015ء) دبئی سے لاہور آنے والی پی آئی اے کی پرواز بڑے حادثہ سے بچ گئی ،پرواز باحفاظت ائیر پورٹ پر اتر گئی ۔پیر کے روز دبئی سے لاہور آنے والی پی آئی اے کی پرواز ایم این 367 سندھ کے شہر سکھر سے اوپر محو پرواز تھی کہ پائلٹ نے کنٹرول ٹاور کو ” مے ڈے“کا پیغام بھیجا جس کا مطلب ہوتا ہے کہ جہاز کو خطرہ ہے ۔

جس کے بعد کنٹرول ٹاور میں حکام کے درمیان ہلچل مچ گئی ۔

(جاری ہے)

جہاز کی پرواز 137 ہزار فٹ کی بلندی پر تھا جس کے بعد جہاز کے اندر آکسیجن کی کمی کے باعث مسافروں کو سانس لینے میں شدید مشکلات کا سامنا ہوا ،پائلٹ انتہائی مہارت کے ساتھ پرواز کو143 ہزار فٹ بلندی تک پہنچا یا جس کے بعد جہازسنبھال گیا جسے لاہور ائیر پورٹ پر باحفاظت اتار لیا گیا ہے ۔پی آئی اے حکا م کے مطابق آکسیجن میں کمی کے باعث جہاز کو مشکل پیش آئی ہے لیکن پائلٹ نے کنٹرول ٹاور کو غلط اطلاع دی ہے”مے ڈے “ کا پیغام انتہائی خطرے کے پیغام ہوتا ہے جس سے پی آئی اے حکام میں ہلچل مچ گئی تھی

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں