مکہ و مدینہ کا تحفظ ہرمسلمان کا دینی و مذہبی فریضہ ہے‘عالمی مجلس تحفظ ختم نبوت

پیر 6 اپریل 2015 17:56

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔06 اپریل۔2015ء )عالمی مجلس تحفظ ختم نبوت ضلع لاہور کے مرکزی رہنما وٴں مولانا قاری جمیل الرحمن اختر،مولانا سید ضیا ء الحسن شاہ،مولانا قاری علیم الدین شاکر،مولانا عمرحیات ،مولانا عبدالنعیم نے کہا ہے کہ حرمین شریفین کا تحفظ ہرمسلمان کا دینی و مذہبی فریضہ ہے ،مکہ ومدینی کے تقدس پر کسی قسم کی آنچ نہیں آنے دیں گے۔

(جاری ہے)

سعودی عرب پاکستان کا محسن ہے،سعودی عرب نے ہمیشہ ہر مشکل گھڑی میں پاکستان اور اسمیں بسنے والے کروڑوں عوام کی سب سے پہلے مدد اور حمایت کی ،اگرسعودی عرب کی سا لمیت کو کوئی خطرہ لاحق ہواتوہرمسلمان اسکی حفاظت کے لیے تیار ہوگا۔ان خیالات کا اظہار علماء کرام نے ایک اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔علماء کرام نے کہا کہ مکہ معظمہ اور مدینہ منورہ دنیا ئے اسلام کو اپنی جان سے بھی زیادہ عزیزاور مقدم ہیں انکی طرف میلی آنکھ دیکھنے والوں کاانکی زبان میں ہی جواب دیا جائے گا،دنیا بھر کے مسلمان ان مقامات مقدسہ کی حفاظت کرنااپنا اولین فریضہ سمجھتے ہیں ۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں