واپڈا کا دریائے چناب پر چنیوٹ ڈیم کی فزیبلٹی سٹڈی شروع کرنے کا فیصلہ
پانی ذخیرہ اور سیلاب کنٹرول کرنے کیلئے دریائے چناب پر یہ واحد ڈیم سائٹ چنیوٹ سے 5 کلو میٹر بالائی جانب واقع ہے سی ڈی ڈبلیو پی نے منصوبے کی فزیبلٹی سٹڈی کیلئے پی سی2- حال ہی میں منظور کیا ہے ، سٹڈی ڈیڑھ سال میں مکمل ہوگی سٹڈی کیلئے واپڈا اپنے وسائل سے 8 کروڑ 67 لاکھ روپے کا بندوبست کرے گا ، وفاقی حکومت 5کروڑ روپے دے گی
پیر 6 اپریل 2015 18:29
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔06 اپریل۔2015ء ) واپڈا دریائے چناب پر چنیوٹ ڈیم کی تعمیر کیلئے منصوبے کی فزیبلٹی سٹڈی شروع کر رہا ہے۔ واپڈا نے فزیبلٹی سٹڈی کے لئے اپنے وسائل سے 8 کروڑ 67 لاکھ روپے کا بندوبست کر نے کا فیصلہ کیا ہے ، جبکہ وفاقی حکومت مذکورہ مقصد کے لئے 5 کروڑ روپے مہیا کرے گی ۔ چنیوٹ ڈیم دریائے چناب کے سیلاب کو کنٹرول کرنے کے لئے نہایت اہم منصوبہ ہے ۔
سیلاب کنٹرول کرنے کے ساتھ ساتھ ڈیم میں زرعی مقاصد کے لئے پانی ذخیرہ ہوگا اور اِس منصوبے سے سستی پن بجلی بھی حاصل ہوگی ۔ چنیوٹ کے نواحی علاقے میں لوہے ، تانبے اور سونے کے ذخائر دریافت ہونے کے بعدممکنہ طورپر مستقبل میں وہاں قائم ہونے والی صنعت کے لئے پانی کی ضروریات پوری کرنے کے پیشِ نظر بھی اِس ڈیم کی اہمیت دو چند ہو گئی ہے ۔(جاری ہے)
پلاننگ کمیشن آف پاکستان میں سنٹرل ڈویلپمنٹ ورکنگ پارٹی ( سی ڈی ڈبلیو پی) نے حال ہی میں چنیوٹ ڈیم کی فزیبلٹی سٹڈی کے لئے 13 کروڑ 67 لاکھ روپے پر مبنی پی سی2-منظور کیا ہے ۔
پی سی2-کی منظوری کے وقت سی ڈی ڈبلیو پی نے کہا کہ فزیبلٹی سٹڈی کے لئے وفاقی حکو مت 5کروڑ روپے فراہم کرے گی جبکہ باقی 8 کروڑ 67 لاکھ روپے واپڈا کو اپنے وسائل سے مہیا کرنا ہوں گے۔ منصوبے کی اہمیت کے پیشِ نظر واپڈا نے اِس تجویز سے اتفاق کیا ہے اور منصوبے کی فزیبلٹی سٹڈی جلد از جلد شروع کرنے کافیصلہ کیا ہے ۔ فزیبلٹی سٹڈی ڈیڑھ سال کی مدت میں مکمل ہوگی ۔ سٹڈی کی تکمیل اور تفصیلی انجینئرنگ ڈیزائن کی تیاری کا مرحلہ مکمل ہونے کے بعد ڈیم چار سال کی مدت میں تعمیر ہوگا ۔پنجاب کا بیشتر حصہ میدانی علاقے پر مشتمل ہے اور یہاں سیلاب کے دوران پانی ذخیرہ کرنے کے لئے سائٹس نہ ہونے کے برابر ہیں ۔ دریائے جہلم پر پانی ذخیرہ کرنے کی ایک ہی سائٹ ہے ، جسے منگلا ڈیم کی صورت میں بروئے کار لایا جاچکا ہے ۔ 1967 ء میں اپنی تکمیل کے بعد منگلا ڈیم سیلاب کو کنٹرول کرنے میں اپنی افادیت بارہا ثابت کر چکا ہے ۔ اِسی طرح دریائے چناب پر بھی پانی ذخیرہ کرنے کی صرف ایک ہی سائٹ ہے، جو چنیوٹ شہر سے بالائی جانب 5 کلو میٹر کی مسافت پر ہے ۔ اِس سائٹ پر 10 لاکھ ایکڑ فٹ پانی ذخیرہ کرنے کے ساتھ ساتھ 69 میگاواٹ سستی پن بجلی بھی پیدا کی جا سکتی ہے ۔ چنیوٹ ڈیم کے بڑے مقاصد میں پانی ذخیرہ کرنے ، زیریں جانب نہری نظام میں پانی کو ضرورت کے مطابق چھوڑنے ، بجلی کی پیداوار اور سب سے بڑھ کر سیلاب کو کنٹرول کرنا شامل ہیں ۔2014 ء میں دریائے جہلم اور دریائے چناب میں آنے والے تباہ کن سیلاب نے صوبہ پنجاب میں زبردست تباہی پھیلا ئی ۔ اِس دوران اگرچہ منگلا ڈیم نے دریائے جہلم میں آنے والے پانی کے ریلے کی بہت بڑی مقدار کو اپنے اندر ذخیرہ کیا ، تاہم اِس کے برعکس دریائے چناب پر پانی ذخیرہ کرنے کے لئے کوئی ڈیم نہیں تھا ۔ مذکورہ صورتِ حال چنیوٹ ڈیم کو بلا تاخیر تعمیر کرنے کی متقاضی ہے چنیوٹ میں لوہے ، تانبے ، اور سونے کے ذخائرکی دریافت سے علاقے میں قائم ہونے والی صنعت کی پانی سے متعلق ضروریات بھی اِس ڈیم کی بدولت پوری کی جاسکیں گی ۔لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں
ڈی آئی جی آپریشنز کا شہر کے مختلف علاقوں کا دورہ ،سکیورٹی انتظامات کا جائزہ لیا
محکمہ وائلڈ لائف کی کارروائی، سمگل شدہ جنگلی پرندوں کی بڑی کھیپ برآمد
شہریوں کی جان و مال کا تحفظ ہماری اولین ذمہ داری ہے، ڈی آ ئی جی آ پریشنز
اچھی تربیت اور تعلیم زندگی میں کامیابی کے لئے لازم و ملزوم ہیں،گورنر پنجاب
وزیراعلیٰ مریم نواز پنجاب میں خدمت کے نئے ریکارڈ قائم کریں گی، نسرین اختر ملک
وزیراعلیٰ پنجاب کی ہدایت پر سرکاری نرخ پر روٹی پر فروخت نہ کرنے والوں کیخلاف کریک ڈاون جاری
وزیر اعلی ٰمریم نواز نے جگر کے عارضہ میں مبتلا پروفیسر ایس ایم منصور کے علاج کیلئے 13 لاکھ روپے امداد ..
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز سے اے ڈی ایم ہولڈنگ لمیٹڈ کے وفد کی ملاقات
پنجاب بھرمیں1236ٹریفک حادثات میں11افراد جاں بحق1295زخمی ہوئے
وزیراعلیٰ پنجاب پنک گیمز کے کامیاب انعقاد کیلئی9 انتظامی کمیٹیاں تشکیل
ڈی جی سپورٹس پرویز اقبال کی زیر صدارت پہلی وزیراعلیٰ پنجاب پنک گیمز 2024کے حوالے سے اہم اجلاس
مسلم لیگ (ن) کی مرکزی جنرل کونسل کا اجلاس 11مئی کو طلب
لاہور سے متعلقہ
پاکستان کی تازہ ترین خبریں
-
پاکستان سٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتے کے اخری تیزی کا رجحان رہا، 100 انڈیکس میں مجموعی طور پر 751.35 پوائنٹس کا اضافہ
-
اچھی تربیت اور تعلیم زندگی میں کامیابی کے لئے لازم و ملزوم ہیں،گورنر پنجاب
-
وزیر اعظم نے کابینہ ڈویژن کے سرکاری کاغذات لیک ہونے کا نوٹس لے لیا
-
سونے کی قیمتوں میں اضافے کا رجحان برقرار
-
علی امین گنڈاپور کو چاہیے مستقل اڈیالہ جیل میں ہی شفٹ ہو جائیں
-
محمود خان اچکزئی کے وارنٹ گرفتاری جاری
-
پاکستان کو غزہ کی بڑھتی ہوئی صورتحال پر گہری تشویش ہے،وفاقی وزیردفاع خواجہ آصف
-
طالب علموں کو پتا ہونا چاہیے کہ کونسی حکومت ہائرایجوکیشن کے لئے مخلص ہے، گورنرپنجاب
-
علی امین گنڈا پور وفاق پر قبضہ کر کے انتشار پھیلانا چاہتے ہیں: سپیکر پنجاب اسمبلی
-
وزیراعلی خیبر پختوانخواہ کی اسلام آباد پر دھاوے کی دھمکی نہایت سنگین معاملہ ہی: سعد رفیق
-
قومی اسمبلی اجلاس، وزراء کی عدم شرکت پر اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق برہم
-
ایران کی صدر کے دورہ سے متعلق اپوزیشن کو اعتماد میں لیں گے،اسحاق ڈار