روضہ ء رسول اورجائے ولادت حضور کاتحفظ ایمان کاحصہ ہے‘جماعت علماء اہلسنت

دفاع اسلام اوربقاء پاکستان کے لئے کسی قربانی سے دریغ نہیں کریں گے‘قاری محمد امیر قادری

پیر 6 اپریل 2015 18:32

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔06 اپریل۔2015ء ) روضہ ء رسول اورجائے ولادت حضور کاتحفظ ایمان کاحصہ ہے،دفاع اسلام اوربقاء پاکستان کے لئے کسی قربانی سے دریغ نہیں کریں گے،حرمین شریفین کے تحفظ کے نام مفادات کی جنگ امت کے مستقبل کیلئے خطرہ ہے۔ان خیالات کا اظہار معروف مذہبی اسکالرقاری محمد امیر قادری نے جماعت علماء اہلسنت حلقہ گڑھی شاہوکے منعقدہ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔

اجلاس میں صدرجماعت علماء ا ہلسنت مولاناثناء اللہ سیالوی،مولانامحمدرمضان شاد،مولانامحمدیعقوب نعیمی،مولانایاسین سلطانی ،قاری عبدالرحمن جامی،قاری نیازاحمدسعیدی،قاری غلام رسول چشتی،مفتی نعیم احمدصابری،قاری سعید احمدسعیدی،قاری آصف جمال،قاری محمدمشتاق احمد،قاری غوث بخش چشتی،قاری ظہیراحمدچشتی،ممتاز تاجررہنماالحاج محمداجمل،محمدطارق چودھری،محمدحسن سلیمان،حافظ محمدالیاس ،قیصر الطاف،حارث علی سمیت دیگرمقامی علماء ومشائخ نے شرکت کی۔

(جاری ہے)

انہوں نے مزیدکیاکہ دفاع اسلام اوربقاء پاکستان کے لئے کسی قربانی سے دریغ نہیں کریں گے۔اوآئی سی ،عرب لیگ اورمسلم ورلڈ کامسئلہ یمن پر خاموشی افسوس ناک ہے۔افواج پاکستان کو کرایہ کی فوج کے طورپردنیامیں متعارف کرایا جانامحب وطن قوتوں کیلئے شرمندگی کاباعث ہے۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں