سعود ی عرب اور یمن کے درمیان تنازعہ کا حل جنگ نہیں مذاکرات اور مصالحت ہے ‘ملی یکجہتی کونسل
ممتاز قادری کو سزائے موت کا فیصلہ قرآن و سنت اور شریعت سے انحراف اور ملک کے مروجہ قوانین کی خلاف ورزی ہے
پیر 6 اپریل 2015 19:08
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔06 اپریل۔2015ء ) ملی یکجہتی کونسل پاکستان کی مرکزی مجلس عاملہ کا اجلاس پیر کے روز منصورہ میں ہوا جس میں طے کیا گیا کہ اسلام آباد ہائیکورٹ کی ممتاز قادری کو سزائے موت کا فیصلہ قرآن و سنت اور شریعت سے انحراف اور ملک کے مروجہ قوانین کی خلاف ورزی ہے ،ملی یکجہتی کونسل اسے مسترد کرتی ہے ، مشرق وسطیٰ کی صورتحال تشویشناک ہے ، سعود ی عرب اور یمن کے درمیان تنازعہ کا حل جنگ نہیں مذاکرات اور مصالحت ہے ، پاکستان عالم اسلام کا اہم ترین ملک ہے ، پاکستان اور ترکی مشرق وسطیٰ کے مسئلہ میں فریق بننے کی بجائے مفاہمت کا راستہ اختیار کریں ۔
ملی یکجہتی کونسل کی مرکزی مجلس عاملہ کے اجلا س میں طے کیے گئے فیصلوں کا اعلان ملی یکجہتی کونسل کے صدر صاحبزادہ ابوالخیر زبیر اور سیکرٹری جنرل لیاقت بلوچ نے منصورہ میں ایک پریس کانفرنس میں کیا ۔(جاری ہے)
پریس کانفرنس میں ان کے علاوہ علامہ ساجد علی نقوی ، ، علامہ امین مشہدی ، علامہ ابتسام الٰہی ظہیر ، سردار محمد خان لغاری ، اسد اللہ بھٹو ، مولانا عبدالمالک و دیگر ارکان مرکزی مجلس عاملہ شریک تھے ۔
لیاقت بلوچ نے پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ اجلاس میں سب ممبران کی متفقہ رائے تھی کہ اسلام آباد ہائیکورٹ کا فیصلہ شریعت اور مروجہ قوانین کی کھلی خلاف ورزی ہے اور مجموعی طور پر اس فیصلے نے ان قوانین کو مجروح کیا ہے ۔ ملی یکجہتی کونسل اسے مسترد کرتی ہے ۔ ہم اس کے خلاف سپریم کورٹ میں اپیل کرنے جارہے ہیں اس سلسلے میں جسٹس (ر)نذیر اختر کی سربراہی میں علما اور وکلا کی ایک کمیٹی تشکیل دی جائے گی جو اس کیس کی قانون جنگ لڑے گی ۔ انہوں نے کہاکہ ملی یکجہتی کونسل تمام مکاتب فکر کے علما پر مشتمل ایک پینل بھی تشکیل دے گی ۔ سپریم کورٹ میں اس کیس کا حصہ بنے گی ۔ تحفظ ناموس رسالت کے بارے میں علمی سیمینار منعقد کیے جائیں گے ۔ انہوں نے قومی پریس سے اپیل کی کہ یہ عشق رسول کامعاملہ ہے وہ اسے مثبت انداز میں پیش کرے۔ انہوں نے پاکستان بھر کے ججوں سے بھی اپیل کی کہ وہ اسے محض قتل کیس نہ سمجھیں بلکہ حضور کی ناموس اور عشق رسول کا معاملہ ہے اس کو بھی پیش نظر رکھا جائے ۔ انہوں نے کہاکہ اس بارے میں علما سے فتویٰ بھی لیا جائے گا جو عدالت میں پیش کیا جائے گا ۔مشرق وسطیٰ کی صورتحال کے بارے میں لیاقت بلوچ نے کہاکہ ملی یکجہتی کونسل سمجھتی ہے کہ حکومت اس بارے میں ذاتی طور پر کوئی فیصلہ نہ کرے بلکہ پارلیمنٹ کے فیصلوں کو ترجیح دی جائے ۔ انہوں نے کہاکہ جنگ سے بربادی ہوگی امن کار استہ اختیار کیا جائے ۔ یمن کے خلاف پاکستانی فوج کو استعمال نہ کیا جائے ۔ پاکستان کو اس بارے میں فریق نھیں بلکہ ثالث کا کردار ادا کرناچاہیے ۔ انہوں نے کہاکہ مشرق وسطیٰ کے بحران کو فرقہ واریت کا رنگ دیا جارہاہے اس بارے میں ہم ملی وحدت اور یکجہتی کو ترجیح دیں گے ۔ صدر ملی یکجہتی کونسل صاحبزادہ ابوالخیر زبیر نے پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ ممتاز قادری کیس میں قرآن و سنت کو نظر انداز کیا گیاہے ۔ یہ ایک جذباتی مسئلہ ہے مسلمان سب کچھ برداشت کر سکتاہے لیکن حضور کی توہین برداشت نہیں کر سکتا ۔ میڈیا اہل اقتدار تک یہ بات پہنچائے کہ دستور و آئین کی بنیادوں کو نظر انداز نہ کیا جائے ۔ مشرق وسطیٰ کے بارے میں انہوں نے کہاکہ مسلمان آپس میں لڑ پڑیں تو ان کے درمیان صلح کرائی جائے ۔ انہوں نے کہاکہ حکومت اس بارے سربراہی اجلاس طلب کرے ۔ حکمران ایسے فیصلے نہ کریں کہ ملک کے اندر فرقہ واریت کی آگ کو روکنا مشکل ہو جائے ۔لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں
وفاقی وزیر مواصلات عبدالعلیم خان کا سمبڑیال کھاریاں موٹروے کا دورہ، لاہور رنگ روڈ کی سدرن لوپ کا بھی ..
لاہور ، شالیمار باغ میں دو روزہ ثقافتی کھیلوں کے پروگرام کا انعقاد
صنعت کار انڈسٹری لگائیں ، منافع کمانا آپ کا حق ہے‘بجٹ میں صنعتی پالیسی لا رہے ہیں.رانا تنویر حسین
ملک کو درپیش چیلنجز سے نمٹنے کے لیے مل کر کام کرنا ہوگا، 27سو ارب کے محصولات کی ریکوری کیلئے قانون بن چکا ..
پہلی وزیراعلیٰ پنجاب پنک گیمز 2024ء
لاہور پولیس کے زیرِانتظام کمپلینٹ سیل کے ذریعے شہریوں کومسلسل خدمات فراہم کی جا رہی ہیں
گندم کی خریداری ، جماعت اسلامی کے زیراہتمام پنجاب اسمبلی کے سامنے احتجاجی کیمپ
سیاسی جماعتیں، ادارے آئین کی تابعداری کیلئے تیار ہیں تو گریٹر ڈائیلاگ کا آغاز ہوسکتا ہی: حافظ نعیم ..
پہلی وزیراعلیٰ پنجاب پنک گیمز ،ہاکی فائنل میں گورنمنٹ کالج وومن یونیورسٹی اور سپیرئیر یونیورسٹی مدمقابل ..
محمد حارث نے ٹیم میں واپسی کے لیے پی آر مہم چلائی ‘ احمد شہزاد کا الزام
دورہ آئرلینڈ اور انگلینڈ کیلئے قذافی سٹیڈیم میں قومی کرکٹ ٹیم کا مختصر ٹریننگ کیمپ شروع
روٹیشن کی وجہ سے ٹیم کا کمبی نیشن بن گیا ہے،ہمارا ٹارگٹ ورلڈ کپ جیتنا ہے‘پاکستان کرکٹ ٹیم
لاہور سے متعلقہ
پاکستان کی تازہ ترین خبریں
-
پی ٹی اے نے ٹیکس ریٹرن فائل نہ کرنے والوں کی موبائل سمز بلاک کرنے کی تجویزمستردکردی
-
صنعت کار انڈسٹری لگائیں ، منافع کمانا آپ کا حق ہے‘بجٹ میں صنعتی پالیسی لا رہے ہیں.رانا تنویر حسین
-
ملک کو درپیش چیلنجز سے نمٹنے کے لیے مل کر کام کرنا ہوگا، 27سو ارب کے محصولات کی ریکوری کیلئے قانون بن چکا ہے ، ملک موجودہ محصولات سے تین گنا زیادہ محصولات اکٹھا کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے،محمد شہبا ز ..
-
محمد حارث نے ٹیم میں واپسی کے لیے پی آر مہم چلائی ‘ احمد شہزاد کا الزام
-
سعودی عرب زراعت ، معدنیات، آئی ٹی،آئل ریفائنری ، سولر، پاورڈسٹری بیوشن اورپاور پروڈکشن میں سرمایہ کاری کرنے میں دلچسپی رکھتا ہے.وفاقی وزیرپیٹرولیم
-
ریونیوکلیکشن سب سے بڑا چیلنج ہے، سالانہ وصولیوں کا ہدف تین سے چار گنا کرپشن ،فراڈ اور لالچ کی نظر ہورہا ہے. شہبازشریف
-
بلاول بھٹو نے وزیراعظم سے ملاقات میں کابینہ میں شامل ہونے کیلئے مثبت جواب دیا
-
چیف جسٹس کی مدت کا فکس ہونا عدالت کے وسیع تر مفاد میں ہے
-
حافظ نعیم الرحمن سے محمود اچکزئی، اسد قیصر کی ملاقات، احتجاجی تحریک میں شمولیت کی دعوت قبول کر لی
-
حکومت کی اقتصادی حکمت عملی میں صنعتی ترقی اور برآمدات کا فروغ اولیں ترجیح ہے، بجٹ میں صنعتی پالیسی لا رہے ہیں‘رانا تنویر حسین
-
معاشی چیلنجز سے نمٹنے کے لیے سیاسی استحکام ،پالیسیوں کے تسلسل کی ضرورت ہے‘احسن اقبال
-
فیصلہ کن گھڑی آچکی ہے سب کو مل کر ملک کی بہتری کیلئے کردار ادا کرنا ہوگا، ریونیوکلیکشن بڑا چیلنج ہے‘شہبازشریف