ڈی جی سپورٹس پنجاب نے کوٹلہ ارب علی خان میں سپورٹس سٹیڈیم کے منصوبے کی منظوری دیدی

سٹیڈیم 102کنال اراضی پر محیط ہوگا اور اس پر 70ملین روپے لاگت آئے گی، منصوبے پر جلد کا م کا آغاز کردیا جائے گا، ڈی جی سپورٹس پنجاب

پیر 6 اپریل 2015 19:14

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔06 اپریل۔2015ء ) ڈائریکٹر جنرل سپورٹس پنجاب عثمان انور نے کوٹلہ ارب علی خان میں 102کنال اراضی پر 70ملین روپے کی لاگت سے سپورٹس سٹیڈیم کے منصوبے کی منظوری دیدی، منصوبے پر جلد کا م کا آغاز کر دیا جائیگا۔ڈی جی سپورٹس پنجاب عثمان انور نے گزشتہ روز گجرات اور کوٹلہ ارب علی خان کا دورہ کیا اور جمخانہ گجرات، سپورٹس سٹیڈیم کوٹلہ ارب علی خان کیلئے مختص اراضی کا معائنہ کیا۔

کوٹلہ ارب علی خان کے دورہ کے موقع پر ڈی جی سپورٹس پنجاب عثمان انور نے سپورٹس سٹیڈیم کیلئے مختص اراضی کا معائنہ کیا اور پراجیکٹ کی منظوری دی۔ اس موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ڈی جی سپورٹس پنجاب عثمان انور نے بتایاکہ سپورٹس سٹیڈیم کوٹلہ ارب علی خان 102کنال اراضی پر بنایا جائے گا اور اس منصوبہ پر 70ملین روپے اخراجات کا تخمینہ ہے ،پراجیکٹ پر جلد کا م کا آغاز کر دیا جائے گا۔

(جاری ہے)

بعد ازا ں ڈی جی سپورٹس پنجاب نے جمخانہ گجرات کا دورہ کیا اور سوئمنگ پول کیلئے مختص جگہ کا معائنہ کیا اور منصوبے کی افادیت پر اتفاق کیا۔ ڈی جی سپورٹس پنجاب عثمان انور نے اس موقع پر میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ حکومت پنجاب صوبے میں کھیلوں کے فروغ کے لئے بھر پور وسائل فراہم کررہی ہے ۔ کوٹلہ ارب علی خان اور جلالپور جٹاں میں سپورٹس اسٹیڈیمز اس حکمت عملی کا ثبوت ہیں۔ انہوں نے منصوبے پر جلد کام کے آغاز اور معیاری تعمیرات کیلئے ضروری ہدایات بھی جاری کیں۔ اس موقع پر ایم این اے چوہدری عابد رضا، ڈائریکٹر سپورٹس افضال احمد بھٹی، ای ڈی او فنانس چوہدری محمد اصغر، ڈسٹرکٹ سپورٹس آفیسر ندیم حسین اور دیگر افسران انکے ہمراہ تھے۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں