لاہور سٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتے کے پہلے روز تیزی کا رجحان رہا

ایل ایس ای 25انڈیکس 92.20پوائنٹس کے اضافہ کے ساتھ5548.93پربندہوا

پیر 6 اپریل 2015 19:16

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔06 اپریل۔2015ء ) لاہور سٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتے کے پہلے روز تیزی کا رجحان رہا۔ایل ایس ای 25انڈیکس 92.20پوائنٹس کے اضافہ کے ساتھ 5548.93پربندہوا۔ مارکیٹ میں مجموعی طور پر101کمپنیوں کے حصص میں کاروبارہوا۔27کمپنیوں کے حصص میں اضافہ،9کمپنیوں کے حصص میں کمی جبکہ 65 کمپنیوں کے حصص میں استحکام رہا۔

(جاری ہے)

مارکیٹ میں کل5لاکھ16ہزار600حصص کا کاروبار ہو ا ۔

جن کمپنیوں کے سودے سرفہرست رہے ان میں بنک آف پنجاب لمیٹڈ1لاکھ65 ہزار500حصص۔ جاپان پاور جنریشن لمیٹڈ کے67ہزار500 حصص۔سدرن الیکٹرک پاورکمپنی لمیٹڈکے35ہزار500حصص فروخت ہوئے۔ سب سے زیادہ اضافہ ماڑی پٹرولیئم لمیٹڈ کے حصص میں ہوا جس کی قیمت20.11روپے بڑھ گئی ۔ سب سے زیادہ کمی نگینہ کاٹن ملز لمیٹڈکے حصص میں ہوئی جس کی قیمت2.80روپے کم ہو گئی۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں