تحریک انصاف کی اسمبلیوں میں واپسی کاکریڈٹ سیاسی جرگے کوجاتا ہے‘ڈاکٹر سید وسیم اختر/نذیراحمدجنجوعہ

سراج الحق اور جرگے کے دیگررہنماؤں کی کاوشوں سے جمہوریت کواستحکام ملا‘جماعت اسلامی پنجاب

پیر 6 اپریل 2015 19:30

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔06 اپریل۔2015ء ) امیر جماعت اسلامی صوبہ پنجاب و پارلیمانی لیڈر صوبائی اسمبلی ڈاکٹر سید وسیم اختراورسیکرٹری جنرل نذیراحمد جنجوعہ نے تحریک انصاف کی اسمبلیوں میں واپسی کاخیرمقدم کرتے ہوئے اسے جمہوریت کے استحکام کے لئے خوشگوار ہواکاجھونکاقرار دیا ہے۔انہوں نے کہاکہ ملک اس وقت سیاسی ومعاشی عدم استحکام کاشکار ہے۔

ضرورت اس امر کی ہے کہ درپیش بحرانوں سے مل کر نمٹاجائے۔انہوں نے کہاکہ تحریک انصاف کااسمبلیوں میں واپس جانے کاکریڈٹ امیر جماعت اسلامی سراج الحق کی قیادت میں سیاسی جرگے کوجاتا ہے۔سیاسی جرگے کی مسلسل کاوشوں کی وجہ سے ملک میں آئین اور جمہوریت کواستحکام حاصل ہواہے۔تحریک انصاف کی ایوانوں میں واپسی سے جمہوریت کوتقویت ملے گی۔

(جاری ہے)

ایک دوسرے کے مینڈیٹ کااحترام کیاجاناچاہئے۔

جماعت اسلامی جوڈیشل کمیشن کے قیام کوسراہتی ہے اور یہ مطالبہ کرتی ہے کمیشن 45روز کے اندراپنی رپورٹ مرتب کرکے قوم کے سامنے پیش کرے۔ فرسودہ نظام کے خاتمے تک ملک میں حقیقی تبدیلی نہیں آسکتی۔انہوں نے کہاکہ غلط ترجیحات اور ناقص حکمت عملی کی بدولت مسلم لیگ (ن) حکومت کی عوام میں مقبولیت دن بدن کم ہورہی ہے ۔عوام کی فلاح وبہبود کے لئے ہنگامی بنیادوں پر اقدامات کرنے کی اشدضرورت ہے۔

پاکستان کی عزت،وقار،سلامتی اور بقاء سب کچھ داؤپر لگ چکا ہے۔رہی سہی کسرلوڈشیڈنگ کے عذاب نے پوری کردی ہے۔جماعت اسلامی کے رہنماؤں نے رابطہ عوام مہم کے حوالے سے کہاکہ دعوتی مہم کامقصد جماعت اسلامی کے پیغام کوزیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچاناہے۔عوام بہترمستقبل کے لئے جماعت اسلامی کاساتھ دیں۔حقیقی تبدیلی کے لئے باریوں کی سیاست کوہمیشہ کے لئے ختم کرنا ہوگا۔باریوں کی سیاست نے ملک کابیڑہ غرق کرکے رکھ دیا ہے۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں