پاک دھرتی سے دہشت گردوں کا ناپاک وجود مٹا کر دم لیں گے،پوری قوم اور سیاسی و عسکری قیادت دہشت گردی، انتہاپسندی اور فرقہ واریت کے خاتمے کیلئے یکسو ہے

وزیراعلی پنجاب محمد شہباز شریف کی اراکین اسمبلی سے گفتگو

منگل 7 اپریل 2015 11:09

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔07 اپریل۔2015ء ) وزیراعلی پنجاب محمد شہباز شریف نے کہا ہے کہ پوری قوم اور سیاسی و عسکری قیادت دہشت گردی، انتہاپسندی اور فرقہ واریت کے خاتمے کیلئے یکسو ہے۔وہ مختلف اضلاع سے تعلق رکھنے اراکین اسمبلی سے گفتگو کررہے تھے ۔ وزیرا علی محمد شہباز شریف نے کہاکہ پاک افواج دہشت گردی کے خلاف جنگ میں شاندار کامیابیاں حاصل کر رہی ہے۔

(جاری ہے)

آپریشن ضرب عضب نے دہشت گردوں کی کمر توڑ دی ۔ ملک کو امن کا گہوارہ بنانے کیلئے فیصلہ کن جنگ لڑی جا رہی ہے۔انہوں نے کہا کہ پاک افواج کے افسروں اور جوانوں نے دہشت گردی کے خلاف جنگ میں لازوال قربانیاں دے کر نئی تاریخ رقم کی ہے۔ پولیس افسروں، اہلکاروں اور عام شہریوں کی قربانیوں کو بھی فراموش نہیں کیا جاسکتا۔ انہوں نے مزید کہا کہ پاک دھرتی سے دہشت گردوں کا ناپاک وجود مٹا کر دم لیں گے۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں