لاہور، غیرملکی ریسٹورنٹ سے تاجر اغواء ، وزیر اعلیٰ کا نوٹس ، رپورٹ طلب کرلی

منگل 7 اپریل 2015 11:16

لاہور، غیرملکی ریسٹورنٹ سے تاجر اغواء ، وزیر اعلیٰ کا نوٹس ، رپورٹ طلب کرلی

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔07 اپریل۔2015ء) لاہور کے علاقے ڈیفنس میں غیرملکی ریسٹورنٹ سے تاجر کو اغوا کر لیا گیا ، وزیر اعلیٰ پنجاب نے واقعے کی رپورٹ طلب کر لی ۔

(جاری ہے)

تاجر افتخار کے اغواء کا مقدمہ تھانہ بی ڈیفنس میں مغوی کی اہلیہ نجمہ افتخار کی مدعیت میں درج کر لیا گیا جس میں الزام لگایا گیا ہے کہ تاجر افتخار کو وسیم نامی شخص نے فاسٹ فوڈ ریسٹورنٹ پر بلا کر اغوا کیا۔ فوٹیج میں اغوا کار کیساتھ تین خواتین بھی واضح نظر آ رہی ہیں۔ وسیم اور خواتین مغوی افتخار سے کچھ دیر بات چیت کرتے رہے۔ وسیم کے ساتھی بھی ارد گرد کے ٹیبلز پر موجود تھے۔ وسیم دیگر افراد کے ساتھ افتخار کو گھیرے میں لے کر زبردستی ریسٹورنٹ سے باہر لے آیا اور ڈبل کیبن گاڑی میں اغوا کر کے لے گئے۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں