محفل تھیٹر میں زیر نمائش اسٹیج ڈرامہ ” عاشق فراڈیئے “ بزنس کے اعتبار سے سب پر بازی لے گیا

منگل 7 اپریل 2015 11:48

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔07 اپریل۔2015ء )صوبائی دارلحکومت کے پرائیویٹ تھیٹر وں میں ہونیو الے اسٹیج ڈراموں پر بزنس کے اعتبار سے محفل تھیٹر میں زیرنمائش سٹیج ڈرامہ ”عاشق فراڈئیے “بازی لے گیا ۔اداکار سخاوت ناز، نسیم وکی ،امان اللہ ،ناصر چنیوٹی کی مزاحیہ اداکاری ،اداکارہ ماہ نور ،صوبیہ خان او رقسمت بیگ کے خوبصور ت رقص نے ڈرامہ بینوں کے دلوں کو موہ لیا۔

(جاری ہے)

محفل تھیٹر میں جاری اسٹیج ڈرامہ بزنس کے اعتبار سے لاہو رمیں ہونیو الے دیگر اسٹیج ڈراموں کے مقابلے میں سب سے زیادہ کامیاب جارہاہے جس کی وجہ محفل تھیٹر میں اداکارہ صوبیہ خان ،ماہ نور ،قسمت بیگ کی خوبصور ت پرفارمنس کے ساتھ امان اللہ ،سخاو ت ناز ،ناصر چنیوٹی ،اکرم داس کی مزاحیہ اداکاری ہے ۔ گزشتہ رو ز بھی محفل تھیٹر کا حال ڈرامہ بینوں سے فل پیک تھا ۔ڈرامہ کی رائٹر و ڈائریکٹر ناہید خانم ہیں ۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں