تماثیل تھیٹر میں چائنہ سے منگوائی گئی ڈسکو لیزر لائٹوں کی تنصیب کا کام شروع

منگل 7 اپریل 2015 11:48

لاہور ( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔07 اپریل۔2015ء) تماثیل تھیٹر میں چائنہ سے منگوائی گئی لاکھوں روپے مالیت کی ڈسکو لیزر لائٹوں کی تنصیب کا کام شروع کر دیا گیا جو کہ کل ( بدھ ) 8اپریل تک مکمل کر لیا جائے گا ۔ اس حوالے سے ” اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔07 اپریل۔

(جاری ہے)

2015ء“ سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے تماثیل تھیٹر کے چیئرمین قیصر ثناء اللہ خان نے کہا کہ تماثیل تھیٹر میں ڈسکو لیزر لائٹیں لگانے کا فیصلہ تھیٹر میں نئی جدت لانے کے لئے کیا گیا جس کی تنصیب سے اسٹیج ڈرامے کا معیار یورپ اور دبئی کے ڈسکو کلب جیسا ہو جائے گا ۔انہوں نے کہا کہ تماثیل تھیٹر میں ڈسکو لیزر لائٹوں کی تنصیب کے بعد افتتاح دو دن کے بعد فلمی اور سیاسی شخصیات کی موجودگی میں کیا جائیگا ۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں