سانحہ یوحنا آباد‘ 51 ملزمان کی لسٹ مسیحی رہنماؤں کے حوالے کر دی گئی ‘عدم پیشی پر گر فتاریوں کیلئے آپر یشن کا امکان

منگل 7 اپریل 2015 13:11

سانحہ یوحنا آباد‘ 51 ملزمان کی لسٹ مسیحی رہنماؤں کے حوالے کر دی گئی ‘عدم پیشی پر گر فتاریوں کیلئے آپر یشن کا امکان

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔07 اپریل۔2015ء) پو لیس نے سانحہ یوحنا آباد میں 2 افراد کو زندہ جلانے‘توڑ پھوڑ، ہنگامہ آرائی اور بلوہ کرنے والے 51 افراد کی لسٹ مسیحی رہنماؤں کو بھجوا دی جبکہ مذکورہ افراد کو پیش نہ کیے جانے کی صورت میں گر فتاریوں کیلئے پو لیس کے آپر یشن کا بھی امکان ہے ۔

(جاری ہے)

ذرائع کے مطابق لاہور میں سانحہ یوحنا آباد کے بعد دو افراد کو زندہ جلانے، توڑ پھوڑ، ہنگامہ آرائی اور بلوہ میں ملوث مزید ملزمان کی شناخت کے لیے پولیس کی جانب سے نادرا کو ریکارڈ بھجوایا گیا ۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ نادرا نے واقعہ میں ملوث مزید ایک سو ملزمان کی شناخت کے بعد ان کا ریکارڈ پولیس کو فراہم کر دیا ہے۔ ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ پولیس کی جانب سے مسیحی برادری کو دو افراد کو زندہ جلانے، توڑ پھوڑ اور ہنگامہ آرائی میں ملوث ملزمان کی شناخت کے بعد اکاون ملزمان کی ایک لسٹ مرتب کرکے بھجوا دی گئی ہے جبکہ چند روز تک انچاس ملزمان کی دوسری لسٹ مسیحی برادری کو بھجوائی جائے گی۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں