دورہ بنگلہ دیش،قومی ٹیم کا5 روزہ ٹریننگ کیمپ کا آغاز

منگل 7 اپریل 2015 13:56

دورہ بنگلہ دیش،قومی ٹیم کا5 روزہ ٹریننگ کیمپ کا آغاز

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔07 اپریل۔2015ء) بنگلہ دیش کیخلاف سیریزکی تیاری کیلئے قومی ون ڈے اسکواڈ کا پانچ روزہ ٹریننگ کیمپ لاہورمیں شروع ہوگیا،دورہ بنگلہ دیش کیلئے ٹیم منیجمنٹ نے کیمپ کے ابتدائی مرحلے میں تینوں فارمیٹ کے بجائے صرف ون ڈے ٹیم کا حصہ بننے والے15 کھلا ڑیوں کوطلب کیا ہے۔ قذافی اسٹیڈیم میں شروع ہونیوالے کیمپ میں ۔

(جاری ہے)

کھلاڑی ہیڈ کوچ وقاریونس کی زیرنگرانی روزانہ تین گھنٹے تک ٹریننگ کریں گے۔کیمپ کے دوران کھلاڑیوں کی فزیکل فٹنس بہتربنانے پرزیادہ دھیان دیا جائے گا جبکہ بیٹنگ، باو لنگ اورفیلڈنگ کی خامیوں کودورکرنے پربھی کام کیا جائے گا۔ کیمپ کے دوران کھلاڑیوں کواینٹی ڈوپنگ اوراینٹی کرپشن کے حوالے سے خصوصی لیکچرزبھی دئیے جائیں گے، پانچ روزہ کیمپ گیارہ اپریل کوختم ہوگا۔ قومی ٹیم دورہ تیرہ اپریل کوڈھاکہ روانہ ہوگی، جہاں وہ بنگلہ دیش کیخلاف تین ون ڈے ایک ٹی ٹوئنٹی اوردوٹیسٹ میچزکی سیریزکھیلے گی۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں