محکمہ داخلہ پنجاب نے صوبہ بھر میں موجود تمام لائسنس یافتہ اسلحہ ڈیلرز کے مکمل کوائف طلب کر لئے

منگل 7 اپریل 2015 14:48

لاہور( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔07 اپریل۔2015ء ) محکمہ داخلہ پنجاب نے صوبہ بھر میں موجود تمام لائسنس یافتہ اسلحہ ڈیلرز کے مکمل کوائف طلب کر لئے ، کوائف کو جانچ پڑتال کے بعد کمپیوٹرائزڈ کیا جائیگا۔

(جاری ہے)

ذرائع کے مطابق محکمہ داخلہ کی جانب سے تمام اضلاع کے ذمہ داران کو مراسلے کے ذریعے کہاگیا ہے کہ وہ اپنی اپنی حدود میں لائسنس کے ذریعے اسلحہ کا کاروبار کرنے والے تمام ڈیلرز اور انکے ہاں کام کرنے والے ملازمین کی مکمل تفصیلات اکٹھی کر کے فوری ارسال کریں تاکہ نئے بننے والے قانون کی روشنی میں ان کا ریکارڈ کمپیوٹرائزڈ کیاجاسکے۔

ذرائع کے مطابق عوام کے اسلحہ لائسنس کو کمپیوٹر ائزڈ کا مرحلہ جاری ہے اور اسکے ساتھ اسلحہ ڈیلرز کو بھی سسٹم میں لانے کے لئے اقدامات کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ ذرائع کے مطابق یہ مراحل مکمل ہونے کے بعد نئے اسلحہ لائسنس پر عائد پابندی ہٹا لی جائے گی ۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں