”عشق عشق“ کامیابی کے نئے ریکارڈ قائم کرے گا:حوریہ خان

منگل 7 اپریل 2015 15:17

”عشق عشق“ کامیابی کے نئے ریکارڈ قائم کرے گا:حوریہ خان

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔07 اپریل۔2015ء)بین الاقوامی شہرت یافتہ گلوکارہ حوریہ خان نے اپنے نئے ویڈیو”عشق عشق“ کی ریکارڈنگ کے دوران ایک ملاقات میں بتایاکہ ان کا یہ نیا ویڈیو کامیابیوں کے نئے ریکارڈ قائم کرے گا۔

(جاری ہے)

ایک سوال کے جواب میں حوریہ خان نے کہاکہ اس گانے کو وہ دوبئی میں بھی شوٹ کرکے آئی ہیں اور اب پاکستان میں اس کی باقی ریکارڈنگ مکمل کی جارہی ہے اس ویڈیو کو بہت جلد لانچ بھی کیا جائیگا۔حوریہ خان نے مذیدکہاکہ اب تک ان کے جتنے بھی ویڈیوزریلیز ہوئے ہیں سب نے مقبولیت کی سند حاصل کی تھی اور اب انہیں یقین ہے کہ ان کا یہ نیا ویڈیو بھی پرستاروں کے دلوں میں جگہ بنانے میں کامیاب ہوجائیگا۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں