ریجنل پولیس آفیسر کی ریٹائرمنٹ پر انسپکٹر جنرل آف پولیس کا خراج تحسین

منگل 7 اپریل 2015 16:09

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔07 اپریل۔2015ء) صوبائی دارالحکومت میں ریجنل پولیس آفیسر کی ریٹائرمنٹ پر انسپکٹر جنرل آف پولیس کا خراج تحسین ۔ تفصیلات کے مطابق آر پی او گوجرانوالہ سید دلاور عباس کی ریٹائرمنٹ کے موقع پر الوداعی تقریب کا انعقاد کیا گیا۔

(جاری ہے)

آئی جی پنجاب مشتاق سکھیرا نے آر پی او کی خدمات کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ سید دلاور عباس ایک فرض شناس اور دیانت دار آفیسر تھے۔ ان کی فرض شناسی ی مثالیں دی جاتی رہی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ محکمہ پولیس کو ایسے آفیسر پر ناز ہے۔ الوداعی پارٹی میں ایڈیشنل آئی جی سمیت دیگر پولیس افسران واہلکاروں نے شرکت کی۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں