مقانات ‘ دکانیں ودفاتر کرایہ پر دینے اور متعلقہ تھانوں میں اندراج نہ کروانے والے مالکان کیخلاف کریک ڈاؤن شروع
منگل 7 اپریل 2015 16:12
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔07 اپریل۔2015ء) صوبائی دارالحکومت میں دہشت گردی کے خاتمے کیلئے مقانات ‘ دکانیں ودفاتر کرایہ پر دینے اور متعلقہ تھانوں میں اندراج نہ کروانے والے مالکان کیخلاف کریک ڈاؤن جاری‘ گزشتہ روز بھی32مقدمات کا اندراج کیا گیا۔ ذرائع کے مطابق گزشتہ چند ہفتوں میں صرف لاہور میں کرایہ داری ایکٹ کیخلاف600 کے قریب مقدمات کا اندراج کیا جاچکاہے۔
پولیس افسران کی سطح پر خود گھر گھر جاکر چیکنگ کر رہی ہے۔ ایک پولیس آفیسر نے اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔07 اپریل۔2015ء سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ دہشت گردی کے خاتمے کیلئے ہمیں سارے راستوں پر پہرے بٹھانے ہونگے۔ انہوں نے کہا دہشت گردی ایک چیلنج ہے جسے پورے ملک کو مل کر ختم کرنا ہوگا اور یہ عوام الناس کے تعاون کے بغیر ممکن نہیں ہے۔(جاری ہے)
انہوں نے کہاکہ دہشت گردوں کو سب سے پہلے کسی جگہ سر چھپانے کی جگہ درکار ہوتی ہے۔
اگر اس سلسلے میں پوری ایمانداری اور بھرپور طریقہ سے عمل کیا جائے تو ہم اس ناسور کو جڑ سے اکھاڑنے میں بہت جلد کامیاب ہوجائینگے۔ انہوں نے کہا کہ اس سلسلے میں لوگوں کو بار ہا کہا جاچکا ہے اب اس پر عم درآمد کروانے کا وقت آگیاہے۔ انہوں نے کہا کہ شہر کے تمام پراپرٹی ڈیلروں کو سختی سے ہدایات دی گئی ہیں کسی کو بھی مکان ‘ دکان یا دفتر کرایہ پر دینے سے قبل ہر طرح کی چھان بین کرکے اسکا اندراج متعلقہ تھانے میں رپورٹ کریں وگرنہ ان کیخلاف سخت کارروائی عمل میں لائی جائیگی۔لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں
ڈی آئی جی آپریشنز کا شہر کے مختلف علاقوں کا دورہ ،سکیورٹی انتظامات کا جائزہ لیا
محکمہ وائلڈ لائف کی کارروائی، سمگل شدہ جنگلی پرندوں کی بڑی کھیپ برآمد
شہریوں کی جان و مال کا تحفظ ہماری اولین ذمہ داری ہے، ڈی آ ئی جی آ پریشنز
اچھی تربیت اور تعلیم زندگی میں کامیابی کے لئے لازم و ملزوم ہیں،گورنر پنجاب
وزیراعلیٰ مریم نواز پنجاب میں خدمت کے نئے ریکارڈ قائم کریں گی، نسرین اختر ملک
وزیراعلیٰ پنجاب کی ہدایت پر سرکاری نرخ پر روٹی پر فروخت نہ کرنے والوں کیخلاف کریک ڈاون جاری
وزیر اعلی ٰمریم نواز نے جگر کے عارضہ میں مبتلا پروفیسر ایس ایم منصور کے علاج کیلئے 13 لاکھ روپے امداد ..
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز سے اے ڈی ایم ہولڈنگ لمیٹڈ کے وفد کی ملاقات
پنجاب بھرمیں1236ٹریفک حادثات میں11افراد جاں بحق1295زخمی ہوئے
وزیراعلیٰ پنجاب پنک گیمز کے کامیاب انعقاد کیلئی9 انتظامی کمیٹیاں تشکیل
ڈی جی سپورٹس پرویز اقبال کی زیر صدارت پہلی وزیراعلیٰ پنجاب پنک گیمز 2024کے حوالے سے اہم اجلاس
مسلم لیگ (ن) کی مرکزی جنرل کونسل کا اجلاس 11مئی کو طلب
لاہور سے متعلقہ
پاکستان کی تازہ ترین خبریں
-
پاکستان سٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتے کے اخری تیزی کا رجحان رہا، 100 انڈیکس میں مجموعی طور پر 751.35 پوائنٹس کا اضافہ
-
اچھی تربیت اور تعلیم زندگی میں کامیابی کے لئے لازم و ملزوم ہیں،گورنر پنجاب
-
وزیر اعظم نے کابینہ ڈویژن کے سرکاری کاغذات لیک ہونے کا نوٹس لے لیا
-
سونے کی قیمتوں میں اضافے کا رجحان برقرار
-
علی امین گنڈاپور کو چاہیے مستقل اڈیالہ جیل میں ہی شفٹ ہو جائیں
-
محمود خان اچکزئی کے وارنٹ گرفتاری جاری
-
پاکستان کو غزہ کی بڑھتی ہوئی صورتحال پر گہری تشویش ہے،وفاقی وزیردفاع خواجہ آصف
-
طالب علموں کو پتا ہونا چاہیے کہ کونسی حکومت ہائرایجوکیشن کے لئے مخلص ہے، گورنرپنجاب
-
علی امین گنڈا پور وفاق پر قبضہ کر کے انتشار پھیلانا چاہتے ہیں: سپیکر پنجاب اسمبلی
-
وزیراعلی خیبر پختوانخواہ کی اسلام آباد پر دھاوے کی دھمکی نہایت سنگین معاملہ ہی: سعد رفیق
-
قومی اسمبلی اجلاس، وزراء کی عدم شرکت پر اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق برہم
-
ایران کی صدر کے دورہ سے متعلق اپوزیشن کو اعتماد میں لیں گے،اسحاق ڈار