ہاکی ہمارا قومی کھیل ہے جسے تابناک بنانے کے لئے تمام تر وسائل بروئے کار لائے جائیں گے‘ ہاکی کے فروغ میں مالی مشکلات کو حائل نہیں ہونے دیا جائے گا‘وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات سینیٹر پرویز رشید کی اختر رسول سے ملاقات میں گفتگو

منگل 7 اپریل 2015 16:21

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔07 اپریل۔2015ء) وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات سینیٹر پرویز رشید نے کہا ہے کہ ہاکی ہمارا قومی کھیل ہے جسے تابناک بنانے کے لئے تمام تر وسائل بروئے کار لائے جائیں گے‘ ہاکی کے فروغ میں مالی مشکلات کو حائل نہیں ہونے دیا جائے گا۔

(جاری ہے)

منگل کو وزیر اطلاعات سینیٹر پرویز رشید سے پاکستان ہاکی فیڈریشن کے صدر اختر رسول نے ملاقات کی جس میں ہاکی کے حوالے سے مختلف امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

اس موقع پر پرویز رشید نے کہا کہ ہاکی ہمارا قومی کھیل ہے جسے تابناک بنانے کے لئے تمام وسائل بروئے کار لائے جائیں گے انہوں نے کہا کہ ہاکی کے فروغ میں مالی مشکلات کو حائل نہیں ہونے دیں گے۔ پرویز رشید نے ہاکی فیڈریشن کے صدر کو ہدایت کی کہ کھلاڑیوں کی فلاح و بہبود و تربیت کو ترجیح دی جائے۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں