پنجاب بھر میں648ٹریفک حادثات میں8افراد جاں بحق،502زخمی

منگل 7 اپریل 2015 17:19

لاہور ( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔07 اپریل۔2015ء) پنجاب کے مختلف مقامات پرگزشتہ 24گھنٹوں کے دوران 648ٹریفک حادثات میں08افراد جاں بحق جبکہ 502 زخمی ہوگئے جن کو فوری طور پر نزدیکی ہسپتال میں پہنچایا گیاجبکہ245افراد معمولی زخمی ہوئے جنہیں فوری طور پرموقع پر ریسکیو 1122نے ابتدائی طبی امداد فراہم کی۔ریسکیو 1122کے پراونشل مانیٹرنگ سیل کو موصول ہونے والی کالز کے مطابق ان ٹریفک حادثات میں271ڈرائیورز ،15م عمرڈرائیور،365مسافراور119پیدل چلنے والے متاثر ہوئے ۔

(جاری ہے)

اعدادو شمار سے ظاہر ہوتا ہے کہ131ٹریفک حادثات کی کالز لاہور کنٹر ول روم میں موصول ہوئیں، جن میں صوبائی درالحکومت147ایمرجنسیمتاثرین کے ساتھ پہلے ،فیصل آباد62حادثات میں70متاثرین کے ساتھ دوسرے جبکہ گوجرانوالہ میں46حادثات میں48متاثرین کے ساتھ تیسرے نمبرپررہا۔ واضح رہے کہ ان ٹریفک حادثات میں کل755متاثر ہونے والوں میں سے613مرد اور142خواتین شامل ہیں جبکہ زخمی ہونیوالوں میں102افر اد کی اوسط عمر18سال سے کم اور494فراد کی اوسط عمر 18سے 40سال کے درمیان اور159زخمی افراد کی اوسط عمر 40سال سے زیادہ تھی۔ان ٹریفک حادثات کے بیش تر واقعات میں زیادہ تر497موٹر سائیکلز82آٹو رکشے52موٹر کاریں58مسافربس44ٹرک، اور89دوسری اقسام کی گاڑیاں شامل ہیں۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں