جوڈیشل کمیشن کی تشکیل کے بعد پی ٹی آئی کا اسمبلیوں سے علیحدہ رہنے کا کوئی جواز نہیں تھا، واپسی کا خیر مقدم کرتے ہیں ‘ منظور وٹو
منگل 7 اپریل 2015 18:06
لاہور ( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔07 اپریل۔2015ء) پیپلز پارٹی سنٹرل پنجاب کے صدر میاں منظور احمد وٹو نے پاکستان تحریک انصاف کی پارلیمان میں واپسی کی خیر مقدم کرتے ہوئے کہا کہ اس سے پاکستان پیپلز پارٹی کے موقف کی بھرپور تائید ہوئی ہے جس نے کہا تھا کہ سیاسی مسائل کا حل صرف اور صرف مذاکرات میں ہی پنہاں ہے۔ اپنے ایک بیان میں منظور وٹو نے کہا کہ جوڈیشل کمیشن کی تشکیل کے بعد پاکستان تحریک انصاف کا اسمبلیوں سے علیحدہ رہنے کا کوئی جواز نہیں تھا۔
انہوں نے پاکستان مسلم لیگ (ن) کے بعض اراکین اسمبلی کی غیر پارلیمانی زبان کے استعمال پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ اسے غیر ذمہ دار اور غیر جمہوری رویہ قرار دیا اور کہا کہ یہ حکومتی کی دوغلے پن کی عکاسی کرتا ہے۔(جاری ہے)
میاں منظور احمد وٹو نے کہا کہ پیپلز پارٹی کا موقف شروع دن ہی سے بڑا واضح اور جمہوری روایات کے عین مطابق رہا ہے۔ انہوں نے اپوزیشن لیڈر سید خورشید شاہ اور سینیٹر اعتزاز احسن کی پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس کی تقاریر کو زبردست خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ یہ ممبران اسمبلی کے کردار کی صحیح عکاسی کرتی ہیں۔
انہوں نے یاددلایا کہ کوچےئرمین آصف علی زرداری نے لاہور میں ملک کے سیاسی قائدین سے ملاقات کے بعد لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے بڑے واضح طور پر اعلان کیا تھا کہ ملکی سیاسی مسائل کا حل صرف مذاکرات سے ہی ممکن ہے۔ انہوں نے یہ بھی کہا تھا کہ پیپلز پارٹی جمہوریت کے خلاف کسی سازش کو کامیاب نہیں ہونے دے گی۔ انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی کی قیادت کے فیصلے کن کردار کی وجہ سے ملک میں جمہوریت مضبوط بھی ہوئی اور محفوظ بھی کیونکہ اب ملک میں غیر جمہوری طاقتوں کی تمام سازشیں دم توڑ چکی ہیں۔انہوں نے مزید کہا کہ سیاسی محاذ آرائی اور انتقامی سیاست جمہوریت کی روح کے منافی ہونے کے علاوہ معاشرے میں شدت پسندی اور انتہاء پسندی کے رجحانات کو ہوا دیتی ہیں۔متعلقہ عنوان :
لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں
ڈی آئی جی آپریشنز کا شہر کے مختلف علاقوں کا دورہ ،سکیورٹی انتظامات کا جائزہ لیا
محکمہ وائلڈ لائف کی کارروائی، سمگل شدہ جنگلی پرندوں کی بڑی کھیپ برآمد
شہریوں کی جان و مال کا تحفظ ہماری اولین ذمہ داری ہے، ڈی آ ئی جی آ پریشنز
اچھی تربیت اور تعلیم زندگی میں کامیابی کے لئے لازم و ملزوم ہیں،گورنر پنجاب
وزیراعلیٰ مریم نواز پنجاب میں خدمت کے نئے ریکارڈ قائم کریں گی، نسرین اختر ملک
وزیراعلیٰ پنجاب کی ہدایت پر سرکاری نرخ پر روٹی پر فروخت نہ کرنے والوں کیخلاف کریک ڈاون جاری
وزیر اعلی ٰمریم نواز نے جگر کے عارضہ میں مبتلا پروفیسر ایس ایم منصور کے علاج کیلئے 13 لاکھ روپے امداد ..
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز سے اے ڈی ایم ہولڈنگ لمیٹڈ کے وفد کی ملاقات
پنجاب بھرمیں1236ٹریفک حادثات میں11افراد جاں بحق1295زخمی ہوئے
وزیراعلیٰ پنجاب پنک گیمز کے کامیاب انعقاد کیلئی9 انتظامی کمیٹیاں تشکیل
ڈی جی سپورٹس پرویز اقبال کی زیر صدارت پہلی وزیراعلیٰ پنجاب پنک گیمز 2024کے حوالے سے اہم اجلاس
مسلم لیگ (ن) کی مرکزی جنرل کونسل کا اجلاس 11مئی کو طلب
لاہور سے متعلقہ
پاکستان کی تازہ ترین خبریں
-
پاکستان سٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتے کے اخری تیزی کا رجحان رہا، 100 انڈیکس میں مجموعی طور پر 751.35 پوائنٹس کا اضافہ
-
اچھی تربیت اور تعلیم زندگی میں کامیابی کے لئے لازم و ملزوم ہیں،گورنر پنجاب
-
وزیر اعظم نے کابینہ ڈویژن کے سرکاری کاغذات لیک ہونے کا نوٹس لے لیا
-
سونے کی قیمتوں میں اضافے کا رجحان برقرار
-
علی امین گنڈاپور کو چاہیے مستقل اڈیالہ جیل میں ہی شفٹ ہو جائیں
-
محمود خان اچکزئی کے وارنٹ گرفتاری جاری
-
پاکستان کو غزہ کی بڑھتی ہوئی صورتحال پر گہری تشویش ہے،وفاقی وزیردفاع خواجہ آصف
-
طالب علموں کو پتا ہونا چاہیے کہ کونسی حکومت ہائرایجوکیشن کے لئے مخلص ہے، گورنرپنجاب
-
علی امین گنڈا پور وفاق پر قبضہ کر کے انتشار پھیلانا چاہتے ہیں: سپیکر پنجاب اسمبلی
-
وزیراعلی خیبر پختوانخواہ کی اسلام آباد پر دھاوے کی دھمکی نہایت سنگین معاملہ ہی: سعد رفیق
-
قومی اسمبلی اجلاس، وزراء کی عدم شرکت پر اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق برہم
-
ایران کی صدر کے دورہ سے متعلق اپوزیشن کو اعتماد میں لیں گے،اسحاق ڈار