تمام سرکاری وغیر سرکاری سکولز انسداد ڈینگی بارے جاری کردہ ایس او پی پر عملدرآمد یقینی بنائیں‘ رانا حسن اختر

ڈینگی کے انسداد بارے ہدایات پر عمل نہ کرنے والے سکول مالکان کے خلاف مقدمات درج کرائے جائینگے‘ اجلاس سے خطاب

منگل 7 اپریل 2015 18:08

لاہور ( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔07 اپریل۔2015ء) ایڈیشنل سیکرٹری جنرل(ایجوکیشن) رانا حسن اختر نے محکمہ تعلیم کے حکام کو سمن آبادٹاؤن کی حدود میں واقع تمام سرکاری و غیر سرکاری سکولوں کے دورے کرنے اور حکومت کی طرف سے ڈینگی سے بچاؤ کے حوالے سے جاری کر دہ ایس او پی پر عملدر آمد یقینی بنانے کی ہدایت کی ہے ، احتیاطی تدایبر پر عمل نہ کرنے والے سکول مالکان کے خلاف مقدمات درج کروائے جائیں گے۔

انہوں نے یہ بات یہاں سمن آباد ٹاؤن میں انسداد ڈینگی بارے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کہی جس میں ٹاؤن میونسپل افسر ملک امتیاز اعوان،تمام متعلقہ محکموں اور ٹاؤن کے افسران بھی موجود تھے،رانا حسن اختر نے ڈینگی لاروا کی تلاش پر مامور ٹیموں کو زیر تعمیر عمارتوں کو چیک کرنے اور وہاں تعمیر کے لئے جمع کردہ پانی میں ڈینگی لارواچیک کرنے کی بھی ہدایت کی۔

(جاری ہے)

انہوں نے واسا اور لاہورو یسٹ مینجمنٹ کمپنی کے حکام پر زور دیا کہ وہ خالی پلاٹوں میں موجود کوڑا کرکٹ کو ٹھکانے لگائیں اور کسی بھی جگہ پانی کھڑا ہونے کی صورت میں اس کی فوری نکاسی کا بندوبست کریں۔ ٹاؤن میونسپل افسر ملک امتیاز اعوان نے اجلاس کو بتایا کہ سمن آباد ٹاؤن میں ڈینگی اور پولیو کے خلاف مہم تیزی سے جاری ہے اوراس ضمن میں ڈیلی ویجز پر 175مرد و خواتین کو بھرتی کیا گیاہے ۔

انہوں نے بتایا کہ ڈینگی کے انسداد کے لئے تشکیل دی گئی ٹیمیں ابتک18ہزار انڈور جگہوں کو چیک کر چکی ہیں جہاں سے 79جگہوں پر ڈینگی لاروا پایا گیا تھا جسے تلف کر دیا گیا ہے جبکہ 13183آؤٹ ڈور جگہوں کو بھی چیک کیا گیا اور13جگہوں پر ڈینگی لاروا پائے جانے پر اسے تلف کردیا گیا ۔ انہوں نے رپورٹ پیش کی کہ تمام قبرستانوں کو چیک کر کے وہاں پر موجود پانی کے برتنوں کو توڑا گیا ہے۔انہوں نے کہا کہ انسداد ڈینگی کے حوالے سے ٹاؤن کی حدود میں موجود مساجد کو بھی چیک کیا گیا اور واٹر کولرز کے پاس موجود پانی میں بھی لاروا پایا گیا ہے ۔انہوں نے کہا کہ حکومت کی طرف سے ڈینگی سے بچاؤ بارے احتیاطی تدابیر پر عمل نہ کرنے کی صورت میں مسجد کے امام کے خلاف بھی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں