سینئراداکارہ بہاربیگم کی فنی خدمات کے پچاس برس مکمل ہونے پرگولڈن جوبلی تقریب الحمراآرٹ سنٹرمیں ہوگی

منگل 7 اپریل 2015 18:15

سینئراداکارہ بہاربیگم کی فنی خدمات کے پچاس برس مکمل ہونے پرگولڈن جوبلی تقریب الحمراآرٹ سنٹرمیں ہوگی

لاہور ( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔07 اپریل۔2015ء)سینئراداکارہ بہاربیگم کی فنی خدمات کے پچاس برس مکمل ہونے پران کے اعزازمیں گولڈن جوبلی تقریب روا ں ماہ کے آخرمیں الحمراآٹ سنٹرمیں ہوگی ۔تقریب کااہتمام کلچرل جنرنلسٹس فاؤنڈیشن آف پاکستان نے لاہورآرٹس کونسل کے تعاون سے کیاہے ۔تقریب میں پاکستانی فلم انڈسٹری کے مشہورفنکار،ہنرمنداورفلمسازکثیرتعدادمیں شر کت کریں گے۔

(جاری ہے)

اس موقع پربہاربیگم کی خدمات پرانہیں خراج تحسین پیش کیاجائے گا۔پروگرام میں مختلف اداکارائیں ان کے فلمی گیتوں پرپرفارم کرینگی،گلوکارائیں ان پرفلمائے گئے نغمات پیش کریں گی اورفلمی شخصیات ان کے فن پراظہارخیال کریں گے۔واضح رہے کہ بہاربیگم نے بطورہیروئن متعددفلموں میں اداکاری کے جوہردکھائے اوراپنی صلاحیتوں کالوہامنوایاتاہم جب انہیں ما ں کے کرداروں میں کاسٹ کیاگیاتو انہوں نے اپنے کرداروں میں حقیقی رنگ بھرکرفلمی صنعت میں انفرادیت حاصل کی ۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں