ایل ڈی اے سٹی کے نام پر بہت بڑا سکینڈل سامنے آنے جارہا ہے ،لاکھوں خاندان متاثر ہونگے‘ اپوزیشن لیڈر
حکومت کی منظور نظر چار پرائیویٹ کمپنیاں اب تک 16ارب اکٹھی کر چکی ہیں ،رقم قومی خزانے کی بجائے ایل ڈی اے سٹی پارٹنرز کے نام سے کھلوائے گئے اکاؤنٹس میں منتقل کی گئی
منگل 7 اپریل 2015 18:38
لاہور( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔07 اپریل۔2015ء) پنجاب اسمبلی میں قائد حزب اختلاف میاں محمود الرشید نے کہا ہے کہ آنے والے دنوں میں ایل ڈی اے سٹی کے نام پر بہت بڑا سکینڈل سامنے آنے جارہا ہے جس میں لاکھوں خاندان متاثر ہوں گے ،حکومت کے منظور نظر افراد کی چار پرائیویٹ کمپنیاں اب تک 16ارب روپے اکٹھی کر چکی ہیں اور یہ رقم حکومتی خزانے میں جمع ہونے کی بجائے ایل ڈی اے سٹی پارٹنرز کے نام سے کھلوائے گئے اکاؤنٹس میں منتقل کی گئی ہے ،وزیر اعلیٰ پنجاب سے مطالبہ ہے کہ وہ اس کا نوٹس لیں بصورت دیگر اسکے خلاف عدالت سے رجوع کرنے سمیت احتجاجی تحریک بھی شروع کریں گے ۔
ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز پنجاب اسمبلی کیفے ٹیریا میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کیا ۔ ا س موقع پر اراکین اسمبلی سید اعجاز حسین بخاری ،احمد خان بھچر ‘ ڈاکٹر صلاح الدین اور رانا اختر بھی موجود تھے ۔(جاری ہے)
میاں محمود الرشید نے مزید کہا کہ ایل ڈی اے ابھی جس زمین کامالک نہیں بنااسکے نام پر ا ندرون اور بیرون ممالک سے اربوں روپے اکٹھے کئے جارہے ہیں۔
لوگوں سے زبردستی زمینیں ہتھیائی جارہی ہیں اور انکار کرنے والوں کا پانی بند کر دیا گیا ہے جسکی وجہ سے انکی فصلیں تباہ ہو گئی ہیں۔ اس سکیم کا رقبہ پچاس سے ساٹھ ہزار کینال ہے جس سے 250ارب روپے اکٹھے جائیں گے ۔ان میں سے 30فیصد ایل ڈی اے کی پارٹنر چار کمپنیوں کو بطور کمیشن اور سروسز چارجز دئیے جائیں گے جو 60ارب روپے بنتے ہیں۔ مذکورہ پرائیویٹ کمپنیاں اس وقت تک 16ارب روپے اکٹھے کر چکی ہیں او ریہ رقم قومی خزانے میں جمع ہونے کی بجائے ایل ڈی اے سٹی پارٹنرز کے نام پرکھلوائے گئے اکاؤنٹس میں جمع کرائی گئی ہے اور آنے والے دنوں میں جب اس کا سکینڈل سامنے آئے گا تو لاکھوں خاندان متاثر ہوں گے ۔ ہمارا مطالبہ ہے کہ اس سلسلے کو روکا جائے اور وزیر اعلیٰ اسکی انکوائری کرائیں ۔یہ کہاں کا انصاف ہے کہ ایل ڈی اے کے نام پر پرائیویٹ کمپنیوں کو نوازا جائے، ایل ڈی اے نے ابھی تک یہ نہیں بتایا کہ اس کا پرائیویٹ کمپنیوں سے کیا معاہدہ ہوا ہے اور میرے رابطے کے باوجود ڈی جی ایل ڈی اے ملاقات کا وقت نہیں دے رہے ۔ انہوں نے کہا کہ چاروں کمپنیوں کے بورڈ آف ڈائریکٹرز کی فہرستیں نکلوا لیں سب سامنے آ جائے گاکہ حکومت کے منظور لوگ کون ہیں۔ ہم اس کے خلاف تحریک التوائے کار لائیں گے اور اگر پھر یہ بھی معاملہ نہ رکا تو عدالت سے رجوع کرنے سمیت احتجاج تحریک بھی شروع کریں گے۔ انہوں نے ایک سوال کے جواب میں کہا کہ اسمبلی کے بائیکاٹ کے دوران ہمارے کچھ اراکین نے تنخواہیں اور مراعات لی بھی ہیں اور نہیں بھی لیں ، اب واپس آ گئے ہیں تو قانون کے مطابق جو مراعات اور تنخواہیں بنتی ہیں وہ لیں گے۔ انہوں نے کہا کہ حکومت کی جو پرفامنس ہے انتخابات رواں سال میں ہی ہوں گے ۔ انہوں نے کہا کہ خواجہ آصف نے پارلیمنٹ میں جو رویہ اپنایا ہے وہ قابل مذمت ہے ۔ خواجہ آصف بھی دھونس اور دھاندلی کے ذریعے جیت کر پارلیمنٹ میں پہنچے ہیں ۔ ان کا ذہنی توازن درست نہیں مطالبہ ہے کہ انہیں برطرف کیا جائے۔متعلقہ عنوان :
لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں
خواتین سپر ہیومین کی طرح کام کرتی ہیں، خواتین پولیس اہلکار وں کی تعداد میں اضافہ کیا جائے ،وزیر اعلیٰ ..
بجلی کی قیمت میں 2روپے 94پیسے فی یونٹ مزید اضافے کا امکان
سرکاری اداروں کے بجلی بلوں میں اوورچارجنگ کا پری آڈٹ کرانے کا فیصلہ
ملک میں سیمنٹ کی ریٹیل قیمتوں میں معمولی کمی ریکارڈ
موبائل فونز کی مقامی تیاری کے بعد قیمتوں میں نمایاں کمی
چیئرپرسن چائلڈ پروٹیکشن بیورو سارہ احمد اور سپیشل سیکرٹری کی زیر صدارت چائلڈ میرج بل کے حوالے سے اجلاس ..
ہربنس پورہ میں قبضہ مافیا کی جانب سے سرکاری اراضی پر گھروں کی تعمیرات کیخلاف تحریک التوائے کار جمع
ڈی جی ایل ڈی اے طاہر فاروق کی زیر صدارت اہم اجلاس، سی ای او سی بی ڈی عمران امین کی شرکت
وزیر خوراک بلال یاسین کی قیادت میں فوڈ اتھارٹی نے سپیشل میٹ سیفٹی ٹاسک فورس لانچ کر دی
نوازشریف کی صحابی رسولؐ سعد بن ابی وقاصؓ کے مزار پر حاضری
مریم نواز نے پولیس یونیفارم پہن کر پنجاب پولیس کی عزت وقار میں اضافہ کیا
وویمن آن ویل پراجیکٹ کے تحت خواتین کو موٹر سائیکل چلانے کی فری تربیت دی جا رہی ہے،ایس پی ملک اکرام
لاہور سے متعلقہ
پاکستان کی تازہ ترین خبریں
-
وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی ترقی و خصوصی اقدامات احسن اقبال کی زیرصدارت اجلاس
-
ملک میں ایک بار پھر جان بچانے والی دواؤں کی قلت،مختلف امراض میں مبتلا مریضوں کو مشکلات کا سامنا
-
وزیر اعلی سندھ نے غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ کا معاملہ وفاقی وزیر توانائی کے سامنے اٹھا دیا
-
تجوری ہائٹس معاوضہ ادائیگی کیس، سپریم کورٹ کی نظر ثانی کی درخواست پر نمبر درج کرنے کی ہدایت
-
بجلی کی قیمت میں 2روپے 94پیسے فی یونٹ مزید اضافے کا امکان
-
ملک میں سیمنٹ کی ریٹیل قیمتوں میں معمولی کمی ریکارڈ
-
موبائل فونز کی مقامی تیاری کے بعد قیمتوں میں نمایاں کمی
-
نوازشریف کی صحابی رسولؐ سعد بن ابی وقاصؓ کے مزار پر حاضری
-
اپنے معاشرے کو ترقی یافتہ بنانے کیلئے ضروری ہے ہماری خواتین انفارمیشن ٹیکنالوجی سکلزحاصل کریں‘مریم نواز
-
وزیراعلیٰ مریم نوازکا عزیز بھٹی شہید ہسپتال کی چھت گرنے کے معاملہ پرسخت ایکشن،ایم ایس برطرف، تین افسرمعطل
-
پنجاب میں سماج دشمن اور جرائم پیشہ عناصر کے لئے اب کوئی جگہ نہیں‘ مریم نواز شریف
-
وزیراعلیٰ مریم نوازکی پولیس یونیفارم میں لیڈی پولیس کانسٹیبل اورٹریفک اسسٹنٹ پاسنگ آؤٹ پریڈ میں شرکت