ڈی سی او لاہور محمد عثمان کی زیر صدارت شہر میں جاری مختلف ترقیاتی پراجیکٹ کے حوالے سے جا ئزہ اہم اجلاس

شہر میں جاری 15مختلف ترقیاتی پراجیکٹس پر ابھی تک ہو نے والے کام اور درپیش مسائل کے بارے میں ڈی سی او لاہور کو تفصیلی بریفنگ

منگل 7 اپریل 2015 18:44

لاہور ( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔07 اپریل۔2015ء) ڈی سی او لاہور کیپٹن(ر) محمد عثمان کی زیر صدارت شہر میں جاری مختلف ترقیاتی پراجیکٹ کے حوالے سے جا ئزہ لینے کے لیے ایک اہم اجلاس ٹا ؤن ہال کے کمیٹی روم میں منعقد ہوا۔ اجلاس میں ای ڈی او (ورکس اینڈ سروسز)،ای ڈی او ایجوکیشن، ڈی ایم او،اسسٹنٹ کمشنرز اور دیگر متعلقہ محکموں کے افسران نے شرکت کی۔

اجلاس میں ای ڈی او(ورکس اینڈ سروسز) نے شہر میں جاری 15مختلف ترقیاتی پراجیکٹس پر ابھی تک ہو نے والے کام اور درپیش مسائل کے بارے میں ڈی سی او لاہور کو تفصیلی بریفنگ دی۔ ای ڈی او (ورکس اینڈ سروسز) نے مُل اڈہ کی روڈ کی چو ڑائی میں تو سیع، پا جیاں ڈرین لاہور پر پل کی تعمیر،مو ضع ہر بنس پورہ میں پی ڈی ایم اے کی روڈ کی تعمیر،آشیانہ روڈ کی تعمیر،فیز تھری کے قبرستان، وزیر اعلیٰ پنجاب کی گرانٹ کے تحت ڈسپنسری اور صحت کی سکیم،سڑکوں اور گلیوں کی تعمیر،وزیر اعلیٰ پنجاب کے ڈائریکٹو کے تحت سکولوں،صحت اور روڈ ترقی سکیموں،بادامی باغ فروٹ اینڈ سبزی منڈی کی منتقلی،سپیشل ایجوکیشن کی سکیموں،فیز ٹو کے تحت قبرستانوں،سٹی ڈے کےئر سنٹر کی تعمیر،بوائز ڈگری کا لج کا ہنہ کی تعمیر اور بس اسٹینڈز پر شیڈ اور واش رومز کی ترقیاتی سکیموں کے بارے میں تفصیلی بریفنگ دی۔

(جاری ہے)

ڈی سی او لاہور کیپٹن(ر)محمد عثمان نے کہا کہ ان سکیموں پر جلد کام شروع کراکے ان کو جلد مکمل کیا جائے اور سکیموں کے بارے میں مسائل کو حل کرنے کے لیے تمام متعلقہ محکمے ایک دوسرے کے ساتھ مکمل رابطہ میں رہیں۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں