جماعت اسلامی دہشت ،وحشت اور نفرت کے خاتمے کے لئے کام کررہی ہے‘ میاں مقصوداحمد
رابطہ عوام مہم میں کارکنان لوگوں کوفرسودہ نظام سے آگاہ کریں‘ امیرجماعت اسلامی لاہور کا اجلاس سے خطاب
منگل 7 اپریل 2015 19:49
لاہور ( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔07 اپریل۔2015ء) امیرجماعت اسلامی لاہور میاں مقصود احمد نے کہا ہے کہ لاہور میں ہرگلی اور محلے میں رابطہ عوام مہم جاری ہے، کارکنان ڈور ٹوڈور لوگوں میں رابطہ کرنے میں مصروف عمل ہیں۔ امیرجماعت اسلامی لاہور میاں مقصود احمد نے رابطہ عوام مہم کی مانیٹرنگ اور اس مہم کو موثر بنانے کیلئے جماعت اسلامی لاہور کے نائب امرا،ذکراللہ مجاہد ،میاں محمد رفیع، خلیق احمد بٹ، ڈاکٹر مشتاق مانگھٹ ،سیکرٹری جنرل جماعت اسلامی لاہور محمد عمیر خان اور نائب قیمین عبدالعزیز عابد،انجینئراحمد سلمان،عبدالحفیظ اعوان کی خصوصی ذمہ داریاں لگائی گئیں۔
انہوں نے کہا کہ اسلام کے نام پرمعرض وجود میں آنے والے ملک میں کرپشن ،لوٹ مار ،لاقانونیت نے ڈیرے سجائے ہوئے ہیں۔(جاری ہے)
جماعت اسلامی ملک سے دہشت،وحشت اور نفرت کی سیاست کے خاتمے کے لئے جدوجہد کررہی ہے اور رابطہ عوام مہم کے ذریعے لاکھوں لوگوں کو ممبر اور ووٹر بناکر فرسودہ نظام کے خلاف بیداری پیداکرے گی۔انہوں نے کہا کہ اسلام کے نام پر وجود میں آنے والے ملک میں حقیقی معنوں میں اللہ اور اس کے رسول کے نظام کانفاذ کیے بغیر مسائل سے نجات ممکن نہیں۔
ملک کے 18کروڑ عوام دن بدن ظلم کی چکی میں پس رہے ہیں۔ پانچ فیصد اشرافیہ ،جاگیرداروں ،وڈیروں اور سرمایہ داروں نے پوری قوم کو یرغمال بنارکھا ہے۔ اور ملک کے سیاہ وسفید کے مالک بن بیٹھے ہیں۔ پاکستان میں جماعت اسلامی واحد دینی وسیاسی جماعت ہے جس کی قیادت بے داغ کردار کی حامل ہے اور نہ ہی جماعت اسلامی کے اندر موروثیت کی سیاست کاکوئی عمل دخل ہے۔ایسی ہی قیادت ملک کو مسائل سے نجات دلاسکتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ جماعت اسلامی اول روز سے ہی ظلم کے نظام کو بدلنے کی بات کررہی ہے اور اسلامی پاکستان ،خوشحال پاکستان کی ضمانت ہے ۔ اگر عوام جماعت اسلامی کا ساتھ دیں تو ملک سے غربت،کرپشن،لوٹ مار ،اقرباپروری ،جاگیردارانہ کلچر سمیت تمام مسائل کاخاتمہ ممکن ہوسکتا ہے۔متعلقہ عنوان :
لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں
سموگ تدراک کیس، پولیتھین بیگ پر قابو پانے اور پانی کے بچائو کیلئے کاروائیاں تیز کرنے کی ہدایت،سماعت ..
صوبائی وزیر اقلیتی امور رمیش سنگھ اروڑہ سے کینیڈین ہائی کمشنر کی ملاقات، خواتین کے حقوق بارے تبادلہ ..
اہم کھلاڑی نہیں کھیلتے تو فرق پڑتا ہے، فخر زمان
بے سہارا بچوں نے بھی اسٹیڈیم میں پاک نیوزی لینڈ چوتھا ٹی ٹوئنٹی میچ دیکھا، محسن نقوی سے ملاقات
سید فرہاد علی شاہ کی تارکین وطن کی اسمگلنگ کی روک تھام کے موضوع پر بین الاقوامی ورکشاپ میں شرکت
پنجاب میں سموگ کے خاتمے کیلئے انوائرنمنٹل پروٹیکشن اتھارٹی بنانے کا فیصلہ
لاہور پیرس ریلی ملکی ثقافت کو فروغ دینے اورپاکستان کے مثبت تشخص کو اجاگر کرنے کا بہترین موقع ہے ، رانا ..
یو ای ٹی لاہور میں تیسرے نپیو وینچر مقابلہ جات کا اہتمام
ڈی آئی جی آپریشنز محمد فیصل کامران کا لاہور ہائیکورٹ کا دورہ
کترینہ کیف کیساتھ فلم کی آفر ہوئی تھی‘ ابرار الحق کا انکشاف
نواز شریف کو پارٹی صدر بنانے کی تیاریاں،ن لیگ پنجاب کا ہنگامی اجلاس آج طلب
اللہ نے مریم نواز کو بہت حسین بنایا ہے، کیمرہ انکی خوبصورتی کیساتھ انصاف نہیں کرتا‘ نور بخاری
لاہور سے متعلقہ
پاکستان کی تازہ ترین خبریں
-
ترقی کی راہ میں رخنہ ڈالنے اور توجہ ہٹانے کی تمام کوششیں ناکام ہوں گی،آرمی چیف
-
ملک کو نوجوان نسل سے بڑی توقعات وابستہ ہیں،طالبات وخواتین مستقل مزاجی سے کام کریں گی تو قدم قدم پر کامیابی ان کا مقدر ہو گی،گورنر پنجاب
-
اہم کھلاڑی نہیں کھیلتے تو فرق پڑتا ہے، فخر زمان
-
بے سہارا بچوں نے بھی اسٹیڈیم میں پاک نیوزی لینڈ چوتھا ٹی ٹوئنٹی میچ دیکھا، محسن نقوی سے ملاقات
-
بابر اعظم اور محمد رضوان اچھے کھلاڑی ہیں ،پوری ٹیم نہیں، محمد حفیظ
-
پرانی قومی شاہراہ کی مرمت کاکام دسمبر تک مکمل ہوگا، سکھرحیدرآباموٹرویترجیحی منصوبہ ہے،علیم خان
-
پارلیمنٹ کو سنجیدہ لیں، اسپیکر قومی اسمبلی کی وزارتوں اور ڈویژنز کو ہدایت
-
قومی اسمبلی کا اجلاس مقررہ وقت پر شروع ہو گا اس میں تاخیر نہیں ہو گی، سردار ایاز صادق
-
قومی معیشت کو نقصان پہنچانے والے عناصر کا احتساب ہو گا، وزیر اعظم
-
الیکشن کمیشن، ضمنی انتخاب میں قومی اسمبلی کے اراکین کی کامیابی کا نوٹیفکیشن جاری
-
وزیر داخلہ محسن نقوی نے 3ماہ میں اسلام آباد کے تھانوں کی صورتحال بہتر کرنے کا اعلان کر دیا
-
پنجاب میں سموگ کے خاتمے کیلئے انوائرنمنٹل پروٹیکشن اتھارٹی بنانے کا فیصلہ