چین کے تعاون سے پاورمنصوبوں سے توانائی بحران کا خاتمہ ہوگا‘ راجہ عدیل

منگل 7 اپریل 2015 20:08

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔07 اپریل۔2015ء) انجمن تاجران لوہا مارکیٹ لاہورکے سینئر نائب صدر راجہ عدیل نے وفاقی وزیر ترقیات و منصوبہ بندی احسن اقبال کی جانب کراچی میں منعقدہ تقریب میں اس اعلان کا خیرمقدم کیا ہے کہ حکومت توانائی بحران کے خاتمہ کیلئے چین کے تعاون سے 10ہزار میگا واٹ بجلی کا منصوبہ جلد شروع کررہی ہے۔انہوں نے کہا کہ ہمسایہ ملک چین کے تعاون سے پاور منصوبوں سے ملک کے اندر توانائی بحران کا خاتمہ ہوگا،اس وقت بدترین لوڈ شیڈنگ اور توانائی بحران نے ملکی معیشت کو اپنی لپیٹ میں لیا ہوا ہے صنعتی ترقی اور انڈسٹری کا پہیہ مسلسل رواں دواں رکھنے کیلئے صنعتی مقاصد کیلئے بجلی کی مسلسل فراہمی ہی حکومت کی اولین ترجیح ہونی چاہیے کیونکہ ملکی معیشت کو مستحکم اور صنعتی ترقی کیلئے ملک میں لوڈ شیڈنگ کا خاتمہ از حد ضروری ہے اس لیے تمام دستیاب وسائل کا استعمال اورہمسایہ ملک چین کے ساتھ بجلی کے منصوبے درست سمت قدم ہے راجہ عدیل نے کہا کہ توانائی بحران نے تمام شعبہ ہائے زندگی کی طرح تاجروں اور انڈسٹریز کو بھی متاثر کیا ہے انہوں نے امید ظاہر کی کہ حکومتی اقدامات اور توانائی منصوبوں سے ملک جلداندھیروں سے روشنیوں کی طرف لوٹ آئے گا ۔

(جاری ہے)

لوڈشیڈنگ کے خاتمہ سے انڈسٹری ترقی کرے گی اور حکومت کا صنعتی ترقی کا ویژن بھی مکمل ہوگا۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں