عافیہ صدیقی دنیا کی سب سے اہم سیاسی قیدی ہے، امریکی وکیل اسٹیفن ڈاونز

منگل 7 اپریل 2015 23:48

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔7 اپریل۔2015ء) امریکی وکیل اسٹیفن ڈاونز نے کہا ہے کہ عافیہ صدیقی دنیا کی سب سے اہم سیاسی قیدی ہے جسے جعلی مقدے کے تحت سزا دی گئی۔ ان کا کہنا تھا کہ انہیں افسوس ہے پاکستانی حکومت ڈاکٹر عافیہ کو قانونی سپورٹ کیوں فراہم نہیں کررہی۔

(جاری ہے)

لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے ڈاکٹر عافیہ صدیقی کے امریکی وکیل اسٹیفن ڈاونز نے بتایا کہ ایک تحقیقاتی رپورٹ کے مطابق نائن الیون کے بعد دہشت گردی کے چورانوے فیصد مقدمات نا انصافی اور غیر شفافیت پر مشتمل ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ حکومتی سطح پر ڈاکٹر عافیہ صدیقی کی رہائی کے لیے کوششیں کرنا چاہئیں تھی لیکن انہیں افسوس ہے کہ حکومت نے عافیہ صدیقی کے لیے امریکی حکومت کو درخواست تک نہ دی۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں