لاہور،لین دین کے تنازعہ پر فائرنگ، تین افراد شدید زخمی

بدھ 8 اپریل 2015 11:16

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔08 اپریل۔2015ء ) لاہور میں تھانہ کاہنہ کی حدود میں لین دین کے تنازعہ پر فائرنگ کے نتیجے میں تین افراد زخمی ہو گئے۔ جنھیں جنرل ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔

(جاری ہے)

کاہنہ میں نظیر نامی شخص کا نیاز اور کھانی سے لین دین کے معاملے پر تنازعہ چل رہا تھا۔ پولیس کے مطابق صبح نیاز نے اپنے ساتھی کے ساتھ مل کر نظیر کے گھر پر دھاوا بول دیا اور فائرنگ کر کے نیاز اور اس کے دو بیٹوں کو شدید زخمی کر دیا اور موقع سے فرار ہو گیا۔ زخمیوں کو جنرل ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔ جہاں ان کی حالت تشویش ناک بتائی جا رہی ہے۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں