آل راونڈر محمد حفیظ باؤلنگ ایکشن کے معائنے کے لئے بھارت روانہ

بدھ 8 اپریل 2015 12:10

آل راونڈر محمد حفیظ باؤلنگ ایکشن کے معائنے کے لئے  بھارت روانہ

لاہور(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار8اپریل ۔2015ء ) قومی کرکٹ ٹیم کے آل راؤنڈر اپنے باؤلنگ ایکشن کا ٹیسٹ کر وانے کے لیے بھارت روانہ ہوگئے ہیں ۔ تفصیلات کے مطابق انٹرنیشنل کرکٹ کونسل کی جانب سے محمد حفیظ کو ٹیسٹ دینے کے لیئے پہلے 8 فروری کی تاریخ مختص کی تھی لیکن انجری کی وجہ سے قومی کرکٹر اپنے ایکشن کا معائنہ نہیں کرا سکے تھے جس کے بعد آئی سی سی نے پی سی بی کی درخواست پر انہیں نو اپریل کو بھارتی شہر چنائی طلب کیا ہے۔

(جاری ہے)

دوسری جانب محمد حفیظ اپنے ایکشن کے کلیئر ہونے کے لیئے پرعزم ہیں۔ قومی آل راونڈر کے ایکشن پر گزشتہ سال متحدہ عرب امارات میں نیوزی لینڈ کے خلاف ٹیسٹ میچ میں پابندی عائد کی گئی تھی۔ محمد حفیظ کے ساتھ ویمن کرکٹر جویریہ ودود کے ایکشن کا ٹیسٹ بھی چنائی میں نو اپریل کو شیڈول ہے۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں