نئے سنٹرل کنٹریکٹ میں شاہد آفریدی ،احمد شہزاد‘ عمر اکمل سمیت کئی کھلاڑیوں کی کیٹیگری میں تنزلی کا امکان

بدھ 8 اپریل 2015 13:20

نئے سنٹرل کنٹریکٹ میں شاہد آفریدی ،احمد شہزاد‘ عمر اکمل سمیت کئی کھلاڑیوں کی کیٹیگری میں تنزلی کا امکان

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔08 اپریل۔2015ء) پاکستان کر کٹ بورڈکے نئے سنٹرل کنٹریکٹ میں شاہد آفریدی سمیت کئی کھلاڑیوں کی کیٹیگری میں تنزلی کا امکان ہے ۔جبکہ نئے معاہدے میں وکٹ کیپر بیٹسمین سرفراز احمد‘ فاسٹ باؤلر وہاب ریاض کو ترقی اورورلڈ کپ میں ناقص کارکردگی پر احمد شہزاد‘ عمر اکمل کی کیٹیگری میں بھی تنزلی کا امکان ہے ۔

ذر ائع کے مطابق پاکستان کر کٹ بورڈ رواں سال20 کھلاڑیوں کو ایک سال کیلئے سنٹرل کنٹریکٹ دئے گا۔پی سی بی کے نئے سنٹرل کنٹریکٹ میں شاہد آفریدی کو ون ڈے سے ریٹائرمنٹ کے بعد صرف ٹی ٹوئنٹی کھیلنے پر اے کیٹیگری سے ہٹا کر بی کیٹیگری میں رکھا جائے گا۔جبکہ ورلڈ کپ میں ناقص کارکردگی پر احمد شہزاد‘ عمر اکمل کی کیٹیگری میں بھی تنزلی کا امکان ہے نئے معاہدے میں وکٹ کیپر بیٹسمین سرفراز احمد‘ فاسٹ باؤلر وہاب ریاض کو ترقی دئے جانے کا امکان ہے ،ذرائع کے مطابق پاکستان کر کٹ بورڈکے نئے سنٹرل کنٹریکٹ پر کام مکمل کر لیا گیا ہے ،اور پاکستان کر کٹ ٹیم کے دورہ بنگلہ دیش سے قبل کھلاڑیوں سے سینٹرل کنٹریکٹ دے دیا جائے گا۔

(جاری ہے)

واضح رہے کہ گزشتہ سال کا سینٹرل کنٹریکٹ گزشتہ سال 31دسمبر کو ختم ہو گیا تھا۔جس کے بعد پی سی بی نے ورلڈ کپ سے قبل کرکٹزکو تین ماہ کیلئے سینٹرل کنٹریکٹ دینے کی آفر کی تھی جسے پاکستانی کھلاڑیوں نے مسترد کر دیا تھا۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں