بے ہودہ ناموں سے بننے والی فلموں نے انڈسٹری کے امیج کو پامال کیا ہے‘ شہزاد رفیق

بدھ 8 اپریل 2015 13:28

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔08 اپریل۔2015ء) ہدایت کار شہزاد رفیق نے کہا ہے کہ بے ہودہ ناموں سے بننے والی فلموں نے انڈسٹری کے امیج کو پامال کیا ہے‘ ہمیں فلم کے معیار کے ساتھ ساتھ ناموں کے انتخاب میں بھی میرٹ کو اپنانا ہو گا۔

(جاری ہے)

اپنے ایک انٹرویو کے دوران شہزاد رفیق نے کہا کہ اس بات میں تو کوئی شک نہیں کہ فلم انڈسٹری مسائل کا شکار ہے اور جس کے ذمہ دار فلم انڈسٹری کے اندر اور باہر کے کچھ لوگ ہیں۔ ایک سوال کے جواب میں ان کا کہنا تھا کہ فلموں کے بے ہودہ ناموں نے انڈسٹری کے امیج کو پامال کیا ہے جس کا فلم سنسر بورڈ سمیت دیگر اداروں کو بھی نوٹس لینا چاہئے۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں