(ن) لیگ کی حکومت کے دشمن اس جماعت اندر ہی موجود ہیں جو پارٹی کو دیمک کی طرح چاٹ رہے ہیں‘ سعدیہ سہیل رانا

بدھ 8 اپریل 2015 14:10

لاہور ( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔08 اپریل۔2015ء) پاکستان تحریک انصاف کی جنرل سیکرٹری شعبہ خواتین و رکن پنجاب اسمبلی سعدیہ سہیل رانانے کہا ہے کہ جوڈیشل کمیشن کی تشکیل کے معاہدے اور صدارتی آرڈیننس کے اجراء نے تحریک انصاف کے دھاندلی بارے موقف کی تائید کر دی ہے ۔

(جاری ہے)

کارکنوں سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ایک طرف اسحق ڈار کے ذریعے تحریک انصاف کو اسمبلیوں میں واپسی کے لئے منت سماجت کی گئی اور دوسری طرح خواجہ آصف کے ذریعے بد زبانی کر کے حکمرانوں نے دوغلی پالیسی کی مثال قائم کر دی ہے ۔

انہوں نے مزید کہا کہ مسلم لیگ (ن) کی حکومت کے دشمن اس جماعت اندر ہی موجود ہیں جو پارٹی کو دیمک کی طرح چاٹ رہے ہیں۔ مسلم لیگ ن کی مقبولیت تیزی سے گر رہی ہے عوام اس کے دہرے معیار کو جان چکے ہیں عوام بلدیاتی انتخابات میں اس جماعت کو مسترد کردیں گے

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں