پنجاب میں گندم کی فصل پک گئی، کٹائی کی تیاریاں شروع

بدھ 8 اپریل 2015 14:34

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔08 اپریل۔2015ء) پنجاب میں گندم کی فصل پکنے کے آخری مرحلے میں پہنچ گئی ہے۔ لوہاروں کی دکانوں پر رونقیں بڑھ گئیں، آگ کی بھٹیاں دہکنے لگیں، کٹائی کے آلات کی دھاریں تیز ہونے لگیں۔ درانتی بناتے ہوئے رات دن کی محنت کے بعد گندم کی فصل تیار ہوئی، تو کسانوں کی مرادیں برآئیں ۔

(جاری ہے)

پنجاب کے ہر گاؤں میں گندم کٹائی کا مرحلہ آن پہنچا، کٹائی کے آلات کے لیے لوہاروں، تیشہ گروں کی دکانوں پر کام بڑھ گیا، گندم کٹائی میں تیشہ گری کا پیشہ انتہائی اہم، کہیں آہنی درانتیوں کی تیاری تو کہیں سلوں کی سان پر دندانوں کی کاٹ تیز تر کرنے کی مشق۔

کسانوں کا کہنا ہے جو کٹائی درانتی سے ہے مشینی آلات سے نہیں، درانتیوں کے ساتھ ساتھ کٹائی کے دیگر آلات اور مشینوں کے بلیڈ تیز دھار کرنے کا کام بھی زور و شور سے جاری ہے۔ لوہار کی دکان ویسے تو سارا سال آباداد رہتی ہے، مگر کٹائی کے دنوں میں رش انتہا پر۔ لوہاری کے پیشے سے وابستہ محنت کشوں کا کہنا ہے کہ انہیں سارا سال گندم کٹائی کے سیزن کا انتظار رہتا ہے کہ ان کا کام بڑھے گا اور ان کی محنت رنگ بھی لائے گی۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں