دورہ بنگلہ دیش کیلئے ٹریننگ کیمپ دوسرے روز بھی جاری رہا،صہیب مقصود کی جگہ سعد نسیم نے ٹریننگ کیمپ جوائن کر لیا

بدھ 8 اپریل 2015 15:25

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔08 اپریل۔2015ء) پاکستان کر کٹ ٹیم کا دورہ بنگلہ دیش کیلئے ٹریننگ کیمپ دوسرے روز بھی جاری رہا، صہیب مقصود کی جگہ ون ڈے اسکوا ڈ میں جگہ بنانے والے سعد نسیم نے بھی ٹریننگ کیمپ کو جوائن کر لیا۔کھلاڑیوں نے ٹریننگ کے دوران بیٹنگ، باوٴلنگ اور فیلڈنگ کی خامیاں دور کرنے کے لیے سخت محنت کی ، باوٴلرز کی معاونت کے لیے نیشنل کرکٹ اکیڈمی کے ہیڈ کوچ محمد اکرم بھی کیمپ میں موجود رہے ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابقپاکستان کر کٹ ٹیم کا دورہ بنگلہ دیش کیلئے قدافی اسٹیڈیم میں جاری تربیتی کیمپ میں کھلاڑی کوچ وقار یونس کی زیر نگرانی بھرپور انداز میں ان ایکشن رہے ۔ صہیب مقصود کی جگہ ون ڈے اسکوارڈ میں جگہ بنانے والے سعد نسیم نے بھی ٹریننگ کیمپ کو جوائن کر لیا ہے۔ ٹریننگ سیشن میں قومی پلیئرز بیٹنگ اور باوٴلنگ کی خامیاں دور کرنے کے لیے محنت کر رہے ہیں۔ باوٴلرز کی معاونت کے لیے نیشنل کرکٹ اکیڈمی کے ہیڈ کوچ محمد اکرم بھی کیمپ میں موجود ہیں۔ تربیتی کیمپ گیارہ اپریل تک جاری رہے گا۔ قومی ٹیم 13 اپریل کو ڈھاکہ پہنچے گی۔ دونوں ممالک کے درمیان دو ٹیسٹ، تین ون ڈے اور ایک ٹی 20 میچز کی سیریز شیڈول ہے۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں